• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے سبب مجھے شبانہ اعظمی سے ڈانٹ پڑی تھی: کرن جوہر

Updated: August 12, 2024, 8:49 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

’آپ کا اپنا ذاکر‘ شو میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں صنفی سیاست کی غلطیوں کی وجہ سے شبانہ اعظمی نے مجھے فون پر ڈانٹتے ہوئے پوچھا تھا کہ تم اس فلم کے ذریعے کیا پیغام دینا چاہتے ہو اور اس وقت میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

Karan Johar. Photo: INN
کرن جوہر۔ تصویر: آئی این این

کرن جوہر نے اپنی مشہور فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں صنفی سیاست کو درست طریقے سے پیش نہ کرنے پر اپنی غلطیوں کو اکثر تسلیم کیا ہے۔ کامیڈین ذاکر خان کے شو ’’آپ کا اپنا ذاکر‘‘ میں فلمساز نے یاد کیا کہ کس طرح تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی نے انہیں ان کی پہلی ہی فلم میں صنفی سیاست کی خامیوں پر توجہ دلوائی تھی۔ کرن نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ان خامیوں کیلئے شبانہ اعظمی سے معافی بھی مانگی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:لاکانو فلم فیسٹیول: سوئزرلینڈ میں شاہ رخ خان کو ’پاردو الا کیریرا‘ سے نوازا گیا

کرن جوہر نے کہا کہ ’’مجھے اپنی کوئی فلم پسند نہیں، مجھے اپنی فلموں میں بہت سی غلطیاں نظر آتی ہیں۔ مجھے اب بھی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ دیکھ کر رونا آتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے کیا کیا ہے؟ کچھ کچھ ہوتا ہے میں بہت سی غلطیاں ہیں۔ میں کہاں سے شروع کروں؟ مجھے یاد ہے کہ شبانہ جی نے مجھے فون کیا تھا اور پوچھا تھا کہ اس فلم کی صنفی سیاست کیا ہے؟ جب کاجول کے کردار کے بال چھوٹے تھے تو شاہ رخ خان کے کردار کو ان سے پیار نہیں ہوا لیکن جب اس نے اپنے بال لمبے کئے اور وہ خوبصورت ہوگئیں تو وہ اس سے محبت کرنے لگے۔ اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ میں نے جواب دیا کہ مَیں کہنا چاہوں گا کہ مجھے افسوس ہے۔ میں نہیں جانتا تھا کہ میں کیا کررہا ہوں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:’’دل چاہتا ہے‘‘ کے ۲۳؍ سال مکمل، فرحان اختر نے ویڈیو پوسٹ کیا

اس سے قبل آئی آئی ایم یو این کی ایک تقریب میں کرن جوہر نے ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اس فلم میں مَیں نے غلط صنفی سیاست مشتہر کی ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اس فلم کے ذریعے میں نے غلط پیغام دیا ہے۔ یہ ایک سطحی فلم ہے۔ بے شک، آپ کی یادیں اس فلم سے جڑی ہیں اس لئے آپ اسے پسند کرتے ہیں لیکن اس میں بہت سے غلطیاں ہیں۔ اگر یہاں بہت سے لڑکے راہل کے کردار کو پسند کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ راہل ہیں تو مَیں ان سے کہوں گا کہ ایسا نہ سمجھیں کیونکہ راہل ہر اعتبار سے غلط ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK