Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار نے کنگ چارلیس اور برطانوی حکومت سے ’کیسری ۲‘ دیکھنے کی اپیل کی

Updated: April 11, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai

اکشے کمار نے پریس کانفرنس میں برطانوی بادشاہ کنگ چارلیس اور برطانوی حکومت سے ’’کیسری ۲‘‘ دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ ’’کیسری ۲‘‘ کو جلیاں والا باغ قتل عام پر فلمایا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار نے اپنی اگلی فلم ’’کیسری ۲‘‘ کی پریس کانفرنس میں کرن جوہر کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اکشے کمار نے پریس کانفرنس میں فلم کی جذبات گہرائی اور تاریخی واقعات سے اپنے ذاتی تعلقات کی نشاندہی کی۔ اکشے کمار نے پریس کانفرنس کے درمیان کہا کہ ’’میرے دادا نے جلیاں والا باغ قتل عام کو دیکھا تھا۔ انہوں نے میرے والد کو جلیاں والا باغ کی کہانی سنائی تھی اور میں وہی کہانیاں سنتے سنتے ہی بڑا ہوا تھا۔ یہ فلم میرے لئے کسی کردار سے بہت زیادہ ہے۔یہ اس لیگسی کو خراج عقیدت ہے جسے میں اپنے بچپن سےجانتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جھانوی کپور اور ایشان کھٹر کی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ ۷۸؍ ویں کانز فلم فیسٹیول کیلئے منتخب

یاد رہے کہ اس فلم کو سی سن کرن کی زندگی سے متاثر ہوکربنایا گیا ہے۔ اکشے کمار نے فلم کے ڈائریکٹر کرن تیاگی کو فلم کی کہانی پیش کرنے کا کریڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ لمحہ جب میں نے سنا تھا کہ یہ فم بنائی جارہی ہے مجھے تب ہی یہ معلوم تھا کہ میں بھی اس فلم کا حصہ ہوں گا۔تاریخ میں ان چیزوں کو ہمیشہ چھپایا جاتا ہے جو اہم ہوتی ہیں اور اس فلم میں اسی طرح کے ایک طاقتور لمحے کو دکھایا گیا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: سنی دیول اپنی غلطی ہونے پر معافی مانگنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے

اکشے کمار نے بغیر شرماتے ہوئے یہ کہا کہ ’’برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلیس اور برطانوی حکومت کو بھی ’’کیسری ۲‘‘دیکھنی چاہئے کہ وہ سمجھیں کہ درحقیقت کیا ہوا تھا۔فلم دیکھنے کے بعد وہ قدرتی طور پر معافی مانگیں گے۔‘‘ انہوں نے سی بی ایف سی کے فلم کو ’’اے گریڈ سرٹیفکیٹ‘‘دینے کے فیصلے کے تعلق سے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ انہیں یہ ٹھیک لگا ہوگا۔اس فلم میں ایسا کچھ تو ہوگا جو انہیں ضروری معلوم ہوا ہوگا۔ ہم سی بی ایف سی کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں اور اس سرٹیفکیٹ کو قبول کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے فلم میں ایک بھی کٹ نہیں ہوگا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK