جی کیو کے اعداد و شمار کے مطابق ’’عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی چوتھی امیر ترین اداکارہ جبکہ امیر ترین کپور ہیں۔‘‘ ان کا نیٹ ورتھ رنبیر کپور اور کرینہ کپور خان سے بھی زیادہ ہے۔
EPAPER
Updated: March 15, 2025, 6:33 PM IST | Mumabi
جی کیو کے اعداد و شمار کے مطابق ’’عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی چوتھی امیر ترین اداکارہ جبکہ امیر ترین کپور ہیں۔‘‘ ان کا نیٹ ورتھ رنبیر کپور اور کرینہ کپور خان سے بھی زیادہ ہے۔
پرتھوری راج کپورسے لے کر رشی کپور اوررشی کپور سے لے کر رنبیر کپور تک ’’کپور کلین‘‘ نے بالی ووڈ میں اپنی شراکت داری کی ہے اور انہیں ’’بالی ووڈ رویالٹی‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ کپور خاندان کے ممبران نے نہ صرف یہ کہ بالی ووڈ میں اپنی منفرد شناخت قائم کی بلکہ کاروبار بھی شروع کیا اور اسپورٹس ٹیموں کی ملکیت بھی اپنے حصے میں لی۔ تاہم، کپور خاندان میں سب سے امیر اور کوئی نہیں بلکہ خاندان کی بہو عالیہ بھٹ ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’’عالیہ بھٹ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ امیر ہیں۔‘‘ جی کیو انڈیا کے اندازے کے مطابق عالیہ بھٹ کا نیٹ ورتھ (اثاثوں کی مالیت) ۵۵۰؍ کروڑ روپے ہے۔ اسی طرح عالیہ بھٹ نے کرینہ کپور خان اور رنبیر کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مبینہ طور پر کرینہ کپور کا نیٹ ورتھ ۴۸۵؍ کروڑ روپے جبکہ رنبیر کپور کا نیٹ ورتھ ۳۴۵؍ کروڑ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستانی ناقد تیمور اقبال کا ’نادانیاں‘ کا تجزیہ، ابراہیم علی خان غصے سے پھٹ پڑے
جی کیو انڈیا کے مطابق ’’عالیہ بھٹ صرف بالی ووڈ کی ہی امیر ترین شخصیت نہیں ہیں بلکہ جوہی چاؤلہ، ایشوریہ رائے بچن اور پرینکا چوپڑہ کے بعد انڈسٹری کی چوتھی امیر ترین اداکارہ ہیں۔ عالیہ بھٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ فلموں ، برانڈ کی توثیق اور اشتہارات سے آتا ہے۔ عالیہ ایک بہترین انٹرپرینیور بھی ہیں جن کے مختلف بزنس وینچرز ہیں۔ ۲۰۲۰ء میں انہوں نے اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس ’’ایٹرنل سن شائن‘‘ کی بنیاد ڈالی تھی جس کے ذریعے انہوں نے ’’ڈارلنگس‘‘ اور ’’جگرا‘‘ جیسی فلمیں پروڈیوس کی تھیں۔ انہوں نے بچوں کے کپڑوں کے برانڈ ’’ایڈ ماما‘‘ کی بنیاد ڈالی تھی۔ انہوں نے مختلف بزنس وینچرز جیسے فیشن ٹیک اسٹارٹ اپ اسٹائل کریکر، بیوٹی ای کامرس نائیکا، ڈی ۲؍ سی کمپنی پھول ، کام اور کلوتھنگ برانڈ ’’سپر باٹم‘‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عمران ہاشمی اور یامی گوتم ’’شاہ بانو کیس‘‘ پرمبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرینگے
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ ۱۴؍ اپریل ۲۰۲۲ء کو رنبیر کپو رسے شادی کے بعد کپور خاندان کا حصہ بنی تھیں۔ نومبر ۲۰۲۲ء کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی۔ آج ان کی ۳۲؍ ویں سالگرہ ہے۔ کام کے محاذ پر عالیہ بھٹ فی الحال ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ رنبیر کپور اور وکی کوشل بھی نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں وہ اپنی فلم ’’الفا‘‘ کی شوٹنگ بھی کر رہی ہیں جس میں ان کےساتھ شروری بھی نظر آئیں گی۔