• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اللو ارجن کی فلم’’پشپا ۲‘‘ ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Updated: January 29, 2025, 7:09 PM IST | Mumbai

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم’’پشپا ۲‘‘ ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلزی ہوگی۔ یاد رہے کہ نیٹ فلکس پریہ فلم ہندی زبان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ تاہم، فلم کا ہندی ورژن فروری کے دوسرے ہفتے میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سوکمار کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’پشپا ۲‘‘ یا’’پشپا دی رول‘‘ نے تمام باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنےوالی تیسری ہندی فلم بن گئی۔ رشمیکا مندانا اور اللو ارجن کی اداکاری سے مزین یہ فلم سب سے زیادہ کاروبار کرنےوالی ہندی فلم بننے کیلئے ’’باہوبلی ۲: دی کنکلیوژن‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کا ریکارڈ توڑنے میں ناکامیاب رہی ہے لیکن فلمسازوں نے پشپا ۲؍ کی او ٹی ٹی پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندی زبان میں نئے ریکارڈ بنانے والی’’پشپا ۲‘‘ کو اپنی مقامی زبان تیلگو میں نقصان

پشپا ۲؍ او ٹی ٹی پر کب ریلیز ہوگی؟
پشپا ۲؍،۳۰؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پرتیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ فلم نیٹ فلکس پر ہندی زبان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ مزید برآں کہ نیٹ فلکس پر فلم کو ۲۳؍ منٹ کے اضافی فوٹیج کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا جس کا مطلب یہ ہے کہ مداح نیٹ فلکس پر پشپا ۲؍کا ری لوڈیڈ ورژن دیکھ سکیں گے جو ۳؍ گھنٹے ۴۴؍ منٹ کی ہوگا۔ نیٹ فلکس انڈیا نے یہ اعلان کرتے ہوئے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’پشپا ۲؍ کا ری لوڈیڈ ورژن ۲۳؍ منٹ کے اضافی فوٹیج کے ساتھ نیٹ فلکس پر دیکھئے جو تمل، تیلگو، کنڑ، اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اللوارجن کی فلم ’’پشپا۲‘‘ ۲۳؍ منٹس کے اضافی فوٹیج کے ساتھ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

ہندی ورژن کب ریلیز ہوگا؟
فلم کا ہندی ورژن، جس نے ۲۶ء۸۱۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، فروری کے دوسرےہفتے میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ 

پشپا ۲؍، پشپا دی رائز کا سیکوئل
یاد رہے کہ اللو ارجن کی فلم’’پشپا ۲‘‘، پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے جواس سیریز کی پہلی فلم ہے۔ تاہم، فلمسازوں نے اعلان کیا ہے کہ فلم کا تیسرا ورژن بھی بنایا جائے گا۔ فلم کا تیسرا ورژن ۲۰۲۸ء میں ریلیز ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK