• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بے بی جان‘‘ میں سلمان کے کیمیو والا حصہ آن لائن لیک، مداح ناراض

Updated: December 25, 2024, 4:33 PM IST | Mumbai

ورون دھون کی فلم بے بی جان میں سلمان خان کے کیمیو والا حصہ آن لائن لیک ہونے کے بعد سلمان خان کے مداح ناراض ہوگئے تھے۔ مداحوں نے کہاکہ ’’اس سے فلم کا تجربہ متاثر ہوگا اور تجسس باقی نہیں رہے گا۔‘‘

The film will feature Salman Khan as a guest star. Photo: X
فلم میں سلمان خان بطور مہمان ادکار نظر آئیں گے۔ تصویر:ایکس

ورون دھون کی فلم ’’بے بی جان‘ میں سلمان خان کے مہمان اداکار کے رول کے آن لائن لیک ہونے کے بعد ان کے مداح ناراض ہوگئے تھے۔ قبل ازیں فلم ساوں نے مطلع کیا تھا کہ سلمان خان بے بی جان میں بطورمہمان اداکار نظر آئیں گے۔ اٹلی کماراور ورون دھون نے بھی ٹریلر لانچ کی تقریب میں اس بات کی تصدیق کی تھی اور ٹریلر میں سلمان خان بھی نظر آئے ہیں جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ فلم میں بطور مہمان اداکار نظر آسکتے ہیں۔ منگل کی رات، فلم کے پریمیر کے سامنے آنے کے بعد، سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو وائرل ہوئے ہیں جن میں فلم میں سلمان خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ سلمان خان ’’ایجنٹ بھائی جان‘‘ ہیں۔ وہ فلم میں ورون دھون کے ساتھ ایکشن کے مناظر میں نظرآئیں گے۔ ویڈیو لیک ہونے کے بعد سلمان خان کے مداح ناراض ہیں ۔ متعدد مداحوں نے کہا کہ ویڈیو ڈیلیٹ کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے مداحوں میں تجسس ختم ہوگیا ہے۔ ایک مداح نے اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ ’’ویڈیو ڈیلیٹ کر دیجئے۔ پرائریسی کو ہوا مت دیجئے۔‘‘دوسرے مداح نےلکھا کہ ’’ڈیلیٹ کر دو برو۔ یہ فلم کے تجربے کو متاثر کرے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’استری ۲‘ کے علاوہ امسال کوئی بھی سوشل ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی

یہ بھی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ’’سلمان خان فلم میں مہمان اداکار کے طورپر نظر آئیں گےجبکہ اٹلی کمار اورورودن دھون نے ان دعوؤں پر نظر ثانی نہیں کی تھی۔ اٹلی نے پنک ویلا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں فلم میں سلمان خان کی مہمان اداکاری پرروشنی ڈالی تھی۔اٹلی نے کہا تھاکہ ’’انہوں نے اور مراد نے سلمان خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔کچھ گھنٹوں بعد مراد نے جوان کے ہدایتکارکو آکر یہ کہا تھا کہ سلمان خان بے بی جان میں اداکاری کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسپتالوں پر حملوں میں شدت، تیسرا اسپتال خالی کروایا گیا

اٹلی سلمان خان کی موجودگی سے خوش ہوئے تھے جبکہ وہ تھوڑے اداس بھی تھے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’’یہ سوچ کر کہ سلمان خان جیسا سپراسٹار میری فلم میںکام کرے گا ، یہ میرے لئے بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ میں ہر چیز پرفیکٹ چاہتا تھا۔ ہم نے سلمان سر تک جاکر انہیں سین سمجھانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ’’آپ کیوں سمجھائیں گے؟ میں آپ کے پاس آؤں گااور کروں گا، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘‘ میں نے کبھی ایسا سپراسٹار نہیں دیکھا۔‘‘

شوٹ کے دن سلمان خان اٹلی سے ۲۰؍منٹ پہلے آگئے تھے۔ اٹلی نے مزید کہا کہ ’’میں سیٹ پر ۲۰؍منٹ تاخیر سے گیا تھا کیونکہ ہم نے سلمان خان کو ایک بجے کا وقت دیا تھا اور وہ ۱۲؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر آگئے تھے۔میں ایک بجے سیٹ پر گیا تھا۔ میں وقت پر سیٹ پر پہنچا تھا لیکن وہ مجھ سے ۲۰؍ منٹ پہلے پہنچے تھے اور وہ شیر کی طرح بیٹھے تھے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK