• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اننیا پانڈے نے کہا کہ شاہ رخ خان اپنے بچوں کیلئے روزانہ وقت نکالتے ہیں

Updated: October 26, 2024, 10:04 PM IST | Mumbai

اپنے حالیہ انٹرویو میں اننیا پانڈے نے شاہ رخ خان کے متعلق کہا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول سے بھی اپنے بچوں کیلئے وقت نکالتے ہیں اور ان کی دلچسپیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

Ananya Pandey and Shah Rukh Khan. Image: X
شاہ رخ خان اور اننیا پانڈے۔ تصویر: ایکس

اننیا پانڈے، شاہ رخ خان کے بچوں آرین اور سہانا کی قریبی دوست ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے بتایا کہ کس طرح شاہ رخ اپنے مصروف شیڈول سے بچوں کیلئے وقت نکالتے ہیں اور ان کی روزمرہ کی زندگیوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں شعور آیا تو انہیں احساس ہوا کہ شاہ رخ کتنے بڑے اسٹار ہیں۔ مڈ ڈے کے ساتھ بات چیت میں اننیا پانڈے نے یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے اپنا بچپن آرین، سہانا اور شاہ رخ خان کے ساتھ ’’منت‘‘ میں گزارا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ شاہ رخ کو ہمیشہ ایک `والد کی شخصیت کے طور پر دیکھتی ہیں اور انہیں یہ احساس نہیں ہوا کہ شاہ رخ کا اسٹارڈم کتنا اثر انگیز ہے جب تک کہ انہوں نے لوگوں کو ’’منت‘‘ کے باہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انتظار کرتے نہیں دیکھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس نے تمام فلسطینی فلمیں اور سیریز ہٹا دی، بڑے پیمانے پر مذمت

اننیا نے کہا کہ ’’ شاہ رخ صاحب باہر سے آئے ہیں، اور وہ بادشاہ ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ وہ شہرت سے کیسے نمٹتے ہیں۔ وہ جس طرح ہمارے ساتھ ہوتے ہیں، ہم انہیں ایک گھریلو شخص سمجھتے ہیں مگر جب وہ منت کی بالکنی پر کھڑے ہوتے ہیں تو ہزاروں لوگوں کیلئے ستارہ بن جاتے ہیں۔ وہ میرے لئے والد ہی کی طرح ہیں۔ انہوں نے ہمیں کھیلوں کے دنوں میں دوڑنا اور اپنی تائیکوانڈو کلاس کیلئے مشق کرنا سکھایا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئےؒ: ’’پشپا ۲‘‘ کی ریلیز تاریخ دوبارہ تبدیل، ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی

اننیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شاہ رخ اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ ایسے والد ہیں جو بچوں کی زندگیوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کا رویہ جس طرح سہانا، ابرام اور آرین کے ساتھ ہے، وہ حیرت انگیز ہے۔ سہانا ہمیشہ کہتی ہیں کہ اگرچہ وہ ۱۲؍ سے ۱۶؍ گھنٹے شوٹنگ کرتے ہیں، لیکن وہ گھر آتے ہیں تو ہمارے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ وہ ان کے کالج کے داخلوں اور ہوم ورک میں شامل ہوتے ہیں۔‘‘ اسی گفتگو میں اننیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کنگ خان کو خاندانی ماحول میں ’’شاہ رخ انکل‘‘ یا ’’ایس آر کے‘‘ کہتی ہیں۔ اننیا کے والدین، چنکی اور بھاؤنا، شاہ رخ اور گوری خان کے قریبی دوست ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK