• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’پشپا ۲‘‘ کی ریلیز تاریخ دوبارہ تبدیل، ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی

Updated: October 24, 2024, 3:52 PM IST | Mumbai

اللو ارجن کی ’’پشپا ۲‘‘ کی ریلیز تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کی گئی ہے۔ اب یہ فلم ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس سے قبل ’’پشپا: دی رُول‘‘ ۶؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی۔

Allu Arjuna. Photo: X
اللو ارجن۔ تصویر: ایکس

اللو ارجن نے تصدیق کی ہے کہ ’’پشپا۲‘‘ کی ریلیز کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل ہوئی ہے۔ تیلگو اداکار نے کہا کہ ’’پشپا: دی رائز‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: اللو ارجن کی ’’پشپا : دی رول‘‘ نے ریلیز سے قبل ۱۰۸۵؍ کروڑ کی کمائی کی

واضح رہے کہ یہ فلم پہلے ۶؍ دسمبر کو ریلیز ہونے والی تھی۔ ہندی بیلٹ میں زبردست کلیکشن ریکارڈ کرنے والی فلم نے کسی حد تک وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ کے ساتھ تصادم کو ٹال دیا ہے۔ آج اللو ارجن نے ایکس پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: منا ڈے نے کلاسیکل کے علاوہ شوخ و چنچل نغمے بھی عمدگی سے گائے ہیں

خیال رہے کہ ’’پشپا ۲‘‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس کے ریلیز سے پہلے کے کاروبار سے لگایا جا سکتا ہے۔ یہ فلم تھیٹروں میں آنے سے پہلے ہی ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔

’’پشپا ۲‘‘ نے مبینہ طور پر پری ریلیز کاروبار سے ایک ہزار ۸۵؍ کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ اس کے تھیٹر کے حقوق کی قیمت ۶۰۰؍ کروڑ ہے۔ یہ ہندوستانی سنیما کیلئے ایک نیا ریکارڈ ہے۔  ’’پشپا ۲‘‘ اس سال ریلیز ہونے والی سب سے بڑی فلم ہے۔ فلم کے پریکوئل ’’پشپا: دی رائز‘‘ نے باکس آفس پر شاندار کلیکشن کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK