• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اوینجرز‘‘ کے کیپٹن امریکہ انتھونی میکی نے شاہ رخ خان کی تعریف کی

Updated: February 12, 2025, 7:42 PM IST | Mumbai

ایم سی یو کی ’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘ میں نئے کیپٹن امریکہ کا کردار ادا کرنے والے انتھونی میکی نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’اوینجرز‘‘ کا حصہ ہونا چاہئے۔

Shah Rukh Khan and Anthony Mackie. Photo: X
شاہ رخ خان اور انتھونی میکی۔ تصویر: ایکس

مارول اسٹوڈیوز (ایم سی یو) ’’ریڈ ہلک‘‘ (سرخ ہلک) کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے تیار ہے اور یہ نئے کیپٹن امریکہ عرف سیم ولسن پر منحصر ہے کہ وہ آنے والے ’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘ میں اس کردار کے ساتھ کس طرح انصاف کرتے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل، ’’کیپٹن امریکہ‘‘ کا کردار ادا کرنے والے انتھونی میکی نے پروموشنل انٹرویوز دیئے جس کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس کلپ میں ہالی ووڈ اداکار بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ’’راون‘‘ ناکام ہوجائے: انوبھوسنہا

معروف کامیڈین کیون زنگکھائی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انتھونی میکی سے ایک ہندی فلم اسٹار کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ اگلے ’’اوینجرز‘‘ کے طور پر کسے منتخب کریں گے؟ اداکار نے فوری طور پر جواب دیا کہ ’’شاہ رخ خان! کیونکہ وہ بہترین اور شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kevin Zingkhai 🦋 (@kevin.zingkhai)

واضح رہے کہ شاہ رخ خان طویل عرصے سے ’’مارول‘‘ کی دنیا کا حصہ رہے ہیں۔ وہ ان فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں اور کرداروں کے بھی پسندیدہ ہندی ہیرو رہے ہیں۔ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ میں ان کا اور ان کی فلموں کا بڑے پیمانے پر حوالہ دیا گیا۔ ’’ڈیڈ پول ۲‘‘ میں ان کا ’’سودیس‘‘ کا نغمہ بجایا گیا۔ ’’لوکی‘‘ کے مرکزی کردار ٹام ہلڈلسٹن نے ’’دیوداس‘‘ جیسی ان کی فلموں کیلئے اُن کی تعریف کی۔ مزید برآں، مارول اسٹوڈیوز کے سابق نائب صدر اسٹیفن ویکر اور مارولز کے ڈائریکٹر نیا ڈیکوسٹا دونوں نے الگ الگ مواقع پر شاہ رخ خان کو ایم سی یو میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے کالی ووڈ کے اپنے ۸؍ قریبی دوستوں کے نام بتائے

جولیس اوناہ کی ہدایتکاری میں بنی ’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘ میں انتھونی میکی کو نئے کیپٹن امریکہ کے طور پر دیکھا جائے گا جبکہ ہیریسن فورڈ آنجہانی ولیم ہرٹ کی جگہ ’’ریڈ ہلک‘‘ کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم ۱۴؍ فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK