موسیقار اے آر رحمٰن کو ملیالم فلم ’’دی گوٹ لائف‘‘کیلئے ۲۰۲۴ءکا ہالی ووڈ ان میوزک ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔’’دی گوٹ لائف‘‘ ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ملیالم فلموں میں شامل ہے۔
EPAPER
Updated: November 22, 2024, 7:36 PM IST | Mumbai
موسیقار اے آر رحمٰن کو ملیالم فلم ’’دی گوٹ لائف‘‘کیلئے ۲۰۲۴ءکا ہالی ووڈ ان میوزک ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔’’دی گوٹ لائف‘‘ ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ملیالم فلموں میں شامل ہے۔
حال ہی میں اے آر رحمٰن اور سائرہ بانو کی علاحدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے کچھ دنوں بعد ہی آسکر یافتہ میوزک لیجنڈ ۲۰۲۴ء ہالی ووڈ میوزک ان میڈیا ایوارڈ جیت کر ہندوستان کیلئے فخر کا باعث بنے ہیں۔
یاد رہے کہ سالانہ ہالی ووڈ میوزک ان میڈیا ایوارڈز (ایچ ایم ایم اے)۲۰؍ نومبر ۲۰۲۴ء یعنی بدھ کو منعقد ہوا تھا۔ لیجنڈری میوزک کمپوزر ہانس زمراس تقریب کے سب سے بڑے انعام یافتہ تھے۔ انہوں نے سب سے زیادہ یعنی ۳؍ ایوارڈز حاصل کئے تھے جن میں نیٹ فلکس کی فلم ’’ایمیلیا پریز‘‘ بھی شامل ہیں۔ اے آر رحمٰن کو دو کیٹگریز کیلئے نامزد کیا گیا تھا جن میں ’’سانگ فیچر فلم‘‘ اور ’’آزاد فلم کی موسیقی (غیر ملکی زبان)شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مَیں عامر خان کی پہلی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سےاب بھی مطمئن نہیں ہوں: منصور خان
اے آر رحمٰن ’’سانگ فیچر فلم‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکامیاب ہوئے ہیں لیکن انہوں نے ملیالم فلم ’’آدو جیوتھم: دی گوڈ لائف‘‘ کیلئے بہترین بیک گراؤنڈ موسیقی (غیر ملکی زبان) کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس فلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اس ایوارڈ کیلئے اے آر رحمٰن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہم۲۰۲۴ء کے ہالی ووڈ میوزان میڈیا ایوارڈ (ایچ ایم ایم اے) میںاے آر رحمٰن کے ’’دی گوٹ لائف‘‘ کیلئے بہترین بیک گراؤنڈ موسیقی (فارین لینگویج) کا ایوارڈ جیتنے کیلئے بہت خوش ہے۔ یہ ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین لمحہ تھا کیونکہ ہمیں اسٹیج پر یہ اعزاز حاصل کرنے کا موقع ملا۔ ہم ناقابل یقین صلاحیتوں کے حامل اے آر رحمٰن اور اپنی ٹیم کے شکر گزارہیں کیونکہ انہیں کی محنتوں کی وجہ سے ہمارے لئے یہ اعزاز حاصل کرنا ممکن ہوپایا ہے۔ہم آپ سب کے تعاون اور محبت کیلئے شکرگزار ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایشوریہ رائے نے بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئرکیں
دی گوٹ لائف
خیال رہے کہ بلیسی تھامس کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۲۰۰۸ء کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ملیالم ناول ’’ادوجی وتھم‘‘پر مبنی ہے۔ یہ ملیالم مصنف بنیامین کا ناول ہے جو نجیب نامی لڑکے کی زندگی پر مبنی ہے جو خلیج میں ایک ملیالی تارکین وطن تھے۔یہ فلم ۲۸؍ مار چ ۲۰۲۴ء کو تھیٹرمیں ریلیزہوئی تھی اور اسے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا۔ یہ فلم ملیالم سنیما کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔اس فلم نے عالمی سطح پر باکس آفس پر ۱۶۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔فی الحال یہ فلم نیٹ فلکس پر موجود ہے۔
ملیالم فلم ’’دی گوڈ لائف‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این