• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی بڑی اور اہم فلمیں

Updated: November 15, 2024, 12:23 PM IST | Mumbai

۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ء کے بڑے تہواروں اور تعطیلات پر بالی ووڈ کی کئی بڑی اور اہم فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ ذیل میں پڑھئے تفصیل۔

Salman Khan, Vicky Kaushal, Ranbir Kapoor. Photo: INN
سلمان خان، وکی کوشل، رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

بڑے تصادم کے باوجود ’’سنگھم اگین‘‘ اور ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ دیوالی کے طویل ویک اینڈ کی وجہ سے ہوا اور توقع ہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں گی کیونکہ اس پورے مہینے میں کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے۔بالی ووڈ ایک طویل عرصے سے اپنی بڑی فلموں کی ریلیز کیلئے بڑے تہواروں اور تعطیلات کو پیش نظر رکھتا ہے۔ اس لحاظ سے ۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ء کی تمام بڑے تہواروں اور چھٹیوں پر یہ فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دی گاڈ فادر: سات اداکاروں نے بالی ووڈ کی ۸؍ مختلف فلموں میں ایک ہی کردار ادا کیا

۲۰۲۵ء کی اہم تاریخوں پر ریلیز ہونے والی بڑی فلمیں
(۱) یوم جمہوریہ: اکشے کمار، سارہ علی خان اور نمرت کور کی ’’اسکائی فورس۔‘‘ 
(۲) ویلنٹائنس ڈے: شاہد کپور اور پوجا ہیگڑے کی ’’دیوا۔‘‘
(۳) ہولی: اکشے کمار اور آر مادھون کی ’’شنکرا۔‘‘
(۴) گڈ فرائیڈے: ورون دھون اور جھانوی کپور کی ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری۔‘‘ 
(۵) عیدالفطر: سلمان خان کی ’’سکندر۔‘‘ 
(۶) یوم آزادی: رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی ’’وار ۲۔‘‘ 
(۷) دیوالی: آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کی ’’تھاما۔‘‘ 
(۸) کرسمس : عالیہ بھٹ اور شروری کی ’’الفا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جوان، پٹھان، استری ۲، اینیمل، غدر ۲: سب سے زیادہ کون سی فلم دیکھی گئی؟

۲۰۲۶ء کی اہم تاریخوں پر ریلیز ہونے والی بڑی فلمیں
(۱) یوم جمہوریہ: سنی دیول کی ’’بارڈر۲۔‘‘ 
(۲) عید: عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور وکی کوشل کی ’’لو اینڈ وار۔‘‘
(۳) دیوالی: رنبیر کپور کی ’’رامائن۔‘‘ 
(۴) کرسمس: وکی کوشل کی ’’مہاوتار۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK