• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی گاڈ فادر: سات اداکاروں نے بالی ووڈ کی ۸؍ مختلف فلموں میں ایک ہی کردار ادا کیا

Updated: October 31, 2024, 9:08 PM IST | Mumbai

۱۹۷۲ء کی کلاسک ہالی ووڈ فلم ’’دی گاڈ فادر‘‘ میں ال پچینو کا کردار بالی ووڈ میں ۷؍ اداکاروں نے ۸؍ مختلف فلموں میں ادا کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۱۹۷۲ء کی ہالی ووڈ کلاسک ’’دی گاڈ فادر‘‘ اور اس کے سیکوئل ’’دی گاڈ فادر: پارٹ ٹو‘‘ کو سنیما کی تاریخ میں اب تک کی دو بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فرنچائز نے ہندی سنیما سمیت دنیا بھر کی فلم صنعتوں اور زبانوں میں متعدد فلموں کو متاثر کیا ہے۔ فرانسس فورڈ کوپولا کی ہدایتکاری میں ’’دی گاڈ فادر‘‘ فرنچائز میں ال پچینو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کے مائیکل کورلیون کے کردار نے بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں کو اپنی جانب راغب کیا تھا۔ ذیل میں جانئے بالی ووڈ کے ایسے سات اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے آٹھ مختلف فلموں میں مائیکل کورلیون سے متاثر کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: علی فضل کے بارے میں جانئے ۱۲؍ دلچسپ باتیں

فیروز خان (فلم: دھرماتما)
۱۹۷۵ء میں فیروز خان نے باکس آفس کی بلاک بسٹر ’’دھرماتما‘‘ کی ہدایتکاری کی اور اس میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔ اس فلم میں انہوں نے رنبیر کا کردار ادا کیا جو مائیکل کورلیون سے متاثر تھا۔

گووندہ (فلم: ظلم کی حکومت)
۱۹۹۲ء میں گووندہ نے بھارت رنگاچاری کے ایکشن ڈرامہ ’’ظلم کی حکومت‘‘ میں ’’دی گاڈ فادر‘‘ کے ال پچینو کا کردار ادا کیا تھا۔ 

عامر خان (فلم: آتنک ہی آتنک)
۱۹۹۵ء کی اس فلم میں عامر خان نے ال پچینو کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔ 

وجیندر گھاٹگے (فلم: آخری سنگھرش)
۱۹۸۲ء میں شوٹ کی گئی اور ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔ اس میں وجیندر گھاٹگے نے مائیکل کورلیون کا کردار ادا کیا تھا جبکہ مکیش کھنہ نے ان کے والد ڈان ووٹو کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ کا موشن پوسٹر ریلیز

ابھیشیک بچن (فلم: سرکار)
۲۰۰۵ء کی رام گوپال ورما کی سرکار ’’دی گاڈ فادر‘‘ سے بہت زیادہ متاثر تھی جس میں ابھیشیک بچن کا شنکر کا کردار ال پچینو کے مائیکل کورلیون سے متاثر تھا۔ 

نوازالدین صدیقی (فلم: گینگز آف واسع پور)
۲۰۱۲ء کی فلم فرنچائز ’’گینگز آف واسع پور‘‘ (پہلی اور دوسری) میں نوازالدین صدیقی کا فیضل خان کا مشہور کردار ’’دی گاڈ فادر‘‘ کے مائیکل کورلیون سے بہت زیادہ متاثر تھا۔

رنبیر کپور(فلم: راج نیتی، فلم: اینیمل)
بالترتیب ۲۰۱۰ء اور ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی ان فلموں میں رنبیر کپور نے’’دی گاڈ فادر‘‘ کے مائیکل کورلیون کا کردار نبھایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK