• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوان، پٹھان، استری ۲، اینیمل، غدر ۲: سب سے زیادہ کون سی فلم دیکھی گئی؟

Updated: October 31, 2024, 10:05 PM IST | Mumbai

حالیہ برسوں میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلموں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ انہیں دیکھنے والوں کی تعداد کم ہورہی ہے مگر ان کے باکس آفس کلیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان میں ’’جوان‘‘، ’’پٹھان‘‘، ’’استری ۲‘‘، ’’غدر ۲‘‘ اور ’’اینیمل‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’’استری ۲‘‘ نے ہندوستان میں ۲۷ء۶۲۶؍ کروڑ اور عالمی باکس آفس پر ۷۰ء۸۷۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کرکے بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوگئی۔ مگر در حقیقت اس فلم کے دیکھنے والوں کی تعداد حالیہ برسوں میں بلاک بسٹر بننے والوں کی تعداد سے کافی کم ہیں۔ ذیل میں ۵؍ بلاک بسٹر فلموں کو دیکھنے والوں کی تعداد اور ہندوستانی باکس آفس پر کاروبار بتایا گیا ہے:
(۱) جوان (۲۰۲۳ء): ۹۲ء۳؍ کروڑ (آمدنی: ۸۷ء۶۴۳؍ کروڑ روپے)
(۲) غدر ۲ (۲۰۲۳ء): ۵۰ء۳؍ کروڑ (آمدنی: ۴۵ء۵۲۵؍ کروڑ روپے)
(۳) پٹھان (۲۰۲۳ء): ۴۹ء۳؍ کروڑ (آمدنی: ۰۵ء۵۴۳؍ کروڑ روپے)
(۴) اینیمل (۲۰۲۳ء): ۳۰ء۳؍ کروڑ (آمدنی: ۳۶ء۵۵۶؍ کروڑ روپے)
(۵) استری ۲ (۲۰۲۴ء): ۲۰ء۳؍ کروڑ (۲۷ء۶۲۶؍ کروڑ روپے)

یہ بھی پڑھئے: ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ کا موشن پوسٹر ریلیز

ان اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو احساس ہوگا کہ حالیہ بلاک بسٹرز کے باکس آفس نمبروں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ انہیں دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔’’استری ۲‘‘ کی آمدنی بہت سی فلموں سے صرف اس لئے زیادہ ہے کہ اس کے ٹکٹ کی قیمتیں کافی زیادہ تھیں۔ سنیما گھروں میں شائقین کی کم ہوتی تعداد کے بارے میںایگزیبیٹر وشیک چوہان نے منٹ کو بتایا کہ ’’ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں شائقین کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نقصان کی بھرپائی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس حکمت عملی میں عام آدمی فلموں سے دور ہورہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح تقریباً ۱۰؍ سال پہلے امریکہ میں ٹکٹ کی قیمت ۸؍ ڈالر س بڑھ کر ۱۱؍ ڈالر ہوگئی تھی جبکہ ہندوستان میں فلموں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہر سال ۱۰؍ سے ۱۵؍ فیصد کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دیوالی میں باکس آفس پر ۲؍ فلموں کا جلوہ مگر فاتح شاہ رخ خان ہوں گے

۹۰ء کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ اِن ۵؍ ہندی فلموں کے ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں: 
(۱) ہم آپ کے ہیں کون (۱۹۹۴ء): ۳۹ء۷؍ کروڑ ٹکٹ 
(۲) باہوبلی ۲ (۲۰۱۷ء): ۲۵ء۵؍ کروڑ ٹکٹ 
(۳) غدر (۲۰۰۱ء): ۰۵ء۵؍ کروڑ ٹکٹ
(۴)دل والے دلہنیا لے جائیں گے (۱۹۹۵ء): ۷۹ء۴؍ کروڑ ٹکٹ
(۵) راجہ ہندوستانی (۱۹۹۶ء): ۰۹ء۴؍ کروڑ ٹکٹ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK