• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلیک لائیولی جنسی ہراسانی معاملہ: جسٹن بالدونی کا نیویارک ٹائمز پر مقدمہ

Updated: January 01, 2025, 9:08 PM IST | New York

جسٹن بالدونی نے نیویارک ٹائمز کے خلاف۲۵۰؍ ملین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں بلیک لائیولی کے ہراساں کرنے کے دعوؤں اور ہالی ووڈ کی ایک مہم ( می ٹو ) پر ہتک عزت کا الزام لگایا گیا ہے۔

Blake Lively and Justin Baldoni. Photo: INN
بلیک لائیولی اور جسٹن بالدونی۔ تصویر: آئی این این

نیو یارک ٹائمز کے خلاف جسٹن بالدونی کے۲۵۰؍ملین ڈالر کے مقدمے نے اپنی ساتھی اداکارہ بلیک لائیولی کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ایک سخت قانونی جنگ چھیڑ دی ہے۔ لاس اینجلس سپیریئر کورٹ میں دائر مقدمہ میں ٹائمز پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نےجانبدارانہ رویہ اپنایا ہے۔ بالدونی اور ان کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے لائیولی کے غیر تصدیق شدہ بیانیے پر بہت زیادہ انحصار کیا جو اس کے دعوؤں سے متصادم ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بیٹی عالیہ کی شادی کیلئے اداکاری شروع کی: انوراگ کشیپ کا اعتراف

قانونی فائلنگ میں ۱۰؍ مدعیان کی فہرست ہے
قانونی فائلنگ میں ۱۰؍مدعیان کی فہرست دی گئی ہے، بشمول بالدونی کے پبلسٹی جینیفر ایبل اور میلیسا ناتھن، جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹائمز نےان کی پرائیویسی میں مداخلت کی اور جھوٹا الزام عائد کیا۔ مزید برآں، مقدمہ میں آؤٹ لیٹ پروعدہ فروشی اور مضمر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہےجس کا مقصد بالدونی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ ٹائمز کی اسٹوری نے تقریباً مکمل طور پر لائیولی کی غیر تصدیق شدہ بیان پر انحصار کیا، اور اس کے دعوؤں کے منافی اور اس کے حقیقی مقاصد کو بے نقاب کرنے والے ثبوتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے تقریباً لفظی طور پر اٹھایا۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی جانب سے فلم کے ہدایتکار پر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات عاید کئے گئے ہیں۔ اداکارہ نے مقدمے میں فلم پروڈکشن کے دوران ہدایت کار جسٹن بالدونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: راجا مولی، پرینکا چوپڑہ اور مہیش بابو کی فلم کا اعلان ۲؍ جنوری کو متوقع

نیو یارک ٹائمز کا جسٹن بالدونی کے مقدمے کا جواب
ٹائمز نے اپنی رپورٹنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضمون کو ای میلز اور ٹیکسٹس سمیت ہزاروں دستاویزات سے بڑی احتیاط سے حاصل کیا گیا تھا۔ ٹائمز نے مزید کہا کہ ہماری اسٹوری کو احتیاط سے اور ذمہ داری کے ساتھ رپورٹ کیا گیا تھا۔ یہ ہزاروں اصل دستاویزات کے جائزے پر مبنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ان کے نمائندوں نے ایک بھی غلطی کی طرف اشارہ نہیں کیا۔ ہم نے مضمون میں الزامات کے جواب میں ان کا مکمل بیان بھی شائع کیا۔ ہم مقدمہ کے خلاف بھرپورطریقے سے دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم، بالدونی اوران کی ٹیم کا استدلال ہے کہ یہ ایک حسابی حملہ ہے جو لائیولی کے دعوؤں کی حمایت اور رائے عامہ کی عدالت میں اسے بدنام کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK