• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برازیل: جج نے سرقہ کے دعوے پر ایڈیل کے گانے کو عالمی سطح پر واپس لینے کا حکم دیا

Updated: December 17, 2024, 9:20 PM IST | Inquilab News Network | Brasília

برازیل کے ایک جج نے ایک برازیلی موسیقار کی جانب سے سرقہ کے دعوےکے بعد برطانوی پاپ سپر اسٹار ایڈیل کے ’’ ملین ائیر ایگو‘‘ گانے کو دنیا بھر میں بشمول اسٹریمنگ سروسز پرسے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔موسیقار ٹونینہونے دعویٰ کیا کہ ۲۰۱۵ء کا نغمہ ’’ ملین ائیر ایگو‘‘ ان کے سمبا کلاسک ملہیریس کی موسیقی کا چربہ ہے۔

British pop superstar Adele. Photo: INN
برطانوی پاپ سپر اسٹار ایڈیل۔ تصویر: آئی این این

برازیل کے ایک جج نے ایک برازیلی موسیقار کی جانب سے سرقہ کے دعوےکے بعد برطانوی پاپ سپراسٹار ایڈیل کے’’ ملین ائیر ایگو‘‘ کے ایک گانے کو دنیا بھر میں بشمول اسٹریمنگ سروسز پرسے ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس حکم کے تحت سونی اور یونیورسل کے برازیلی ذیلی اداروں کو خلاف تعمیل پر فی ایکٹ ۸۰۰۰؍ ڈالر جرمانے کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔تاہم میوزک کمپنیاں اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہیں۔یہ حکم امتناعی جمعہ کو ریو ڈی جنیرو کی چھٹی کمرشل عدالت میں جج وکٹر ٹوریس نے جاری کیا تھا، جبکہ سرقہ کے جاری مقدمے میں مزید سرگرمی زیر التواء ہے۔اس کا ابتدائی حکم امتناعی، جو پیر کو اے ایف پی کے ذریعے حاصل کیا گیا،اس کے تحت’’ ملین ائیر ایگو‘‘گانے کو استعمال کرنے، دوبارہ تیار کرنے، ترمیم کرنے، تقسیم کرنے یا تجارتی بنانے ، کسی بھی طریقہ، ذرائع، طبعی یا ڈیجیٹل سپورٹ، اسٹریمنگ یا شیئرنگ پلیٹ فارم پر، فوری اور عالمی سطح پرروک لگائی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں کنسرٹ کا بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے تک پرفارم نہیں کروں گا:دلجیت دوسانجھ

سرقہ کی شکایت کرنے والے برازیلی موسیقار ٹونینہو گیریس کے وکیل فریڈیمیو ٹراٹا نے اے ایف پی کو بتایا، کہ ’’یہ برازیلی موسیقی کیلئے ایک سنگ میل ہے، جسے اکثر کامیاب بین الاقوامی فلمیں بنانے کیلئے نقل  کیا جاتا ہے۔‘‘ٹروٹا نے کہا کہ ان کی فرم اس ہفتے اس بات کو یقینی بنانےکیلئے کام کرے گی کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹرز، اور دنیا بھر میں اسٹریمنگ سروسز کو برازیل کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔ان کے مؤکل گیریس کا دعویٰ ہے کہ ایڈیل کے ۲۰۱۵ءکے گانا ان کے سامبا کلاسک ملہیرس (خواتین) کی موسیقی کا چربہ ہے، جسے برازیل کے گلوکار مارٹنہو دا ویلا نے ۱۹۹۵ءکے ہٹ البم میں ریکارڈ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: بریڈ پٹ، انجلینا جولی کے ساتھ کوئی فلم نہیں کررہے ہیں: قریبی ذرائع کا انکشاف

سونی برازیل نے کہا کہ ان کے پاس اس تعلق سے ابھی کوئی بیان نہیں ہے، جبکہ یونیورسل میوزک برازیل نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ٹروٹا نے کہا کہ حکم امتناعی کا غیر ملکی گلوکاروں اور لیبلز پر اثر ہونا چاہئے جو برازیلی دھنوں کو چرانا چاہتے ہیں۔اور اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی پروڈیوسرز اور فنکار اس طفیلی طریقہ کار کے متعلق سوچیں گے۔اس سے قبل اڈیل پر ترکی کے شائقین نے بھی سرقہ کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی دھن ۱۹۸۵ء میں کرد گلوکار احمد کایا کے نغمہ سے ملتی جلتی ہے۔کایا کا انتقال ۲۰۰۰ءمیں فرانس میں جلاوطنی کے دوران ہوا، اور ان کی بیوہ نے کہا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ ایڈیل جیسی عالمی فنکارایسا کرے گی۔
واضح رہے کہ برازیل ۱۸۸۶ء کے برن کنونشن کا دستخط کنندہ ہے، جس کے تحت وہ کاپی رائٹ والے کاموں کے بین الاقوامی تحفظ سے متفق ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK