ساکنک کی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی اداکاری والی فلم ’’چھاوا‘‘ کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ یادرہے کہ یہ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ءکو باکس آفس کی زینت بنے گی۔
EPAPER
Updated: February 10, 2025, 8:53 PM IST | Mumabi
ساکنک کی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی اداکاری والی فلم ’’چھاوا‘‘ کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔ یادرہے کہ یہ فلم ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ءکو باکس آفس کی زینت بنے گی۔
ساکنک کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’چھاوا‘‘ کی اپنی ریلیز کے پہلے دن یعنی ۱۴؍ جنوری ۲۰۲۵ء کی ایڈوانس بکنگ یا پری سیل میں ایک لاکھ سےز یادہ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔‘‘ چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی لکشمن اتیکر کی ہدایتکاری والی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں ۷۸ء۲؍کروڑ روپے (۸۹ء۳؍کروڑ روپے بلاک بکنگ میں کمائے تھے)کمائے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شیکھر کپور ۱۹۸۳ء کی فلم ’’معصوم‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے
’’چھاوا‘‘ کے ہندی ورژن نے کتنے روپے کا کاروبار کیا؟
’’چھاوا‘‘کے ہندی ورژن کی ۹۳؍ہزار ۹۲۱؍ ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں اور اس نے ۶۷ء۲؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ہندی آئی ایم اے ایکس ۲؍ ڈی ورژن کی ایک ہزار ۵۲۵؍ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں اور اس نے ۱۸ء۷؍لاکھ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔فلم کے ہندی ۵؍ ڈی ایکس ورژن نے ۴۴۲؍ ٹکٹوں کی فروخت کے ذریعے ۵۵ء۲؍کروڑ روپے جبکہ ہندی آئی سی ای ورژن نے ۱۹۹؍ٹکٹوں کی فروخت کے ذریعے ۱۱ء۱؍لاکھ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ تمام ریاستوں میں مہاراشٹر نے فلم کے پری سیل کلیکشن ۴۵ء۲؍کروڑ سے زیادہ میں سب سے زیادہ شراکت داری کی ہے۔ بعد ازیں گجرات (۳۵ء۲۰؍لاکھ)دوسرے ، دہلی (۱۵ء۲۰)، تلنگانہ (۴۳ء۱۸؍لاکھ روپے)، اور مدھیہ پردیش (۴۴ء۱۶؍لاکھ روپے) دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ۱۳۰۰؍سے زائد گرفتار
اس فلم میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج اور رشمیکا مندانا نے مہارانی یسوبائی کا کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ ماہ فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں رشمیکا مندانا کو لیزم ڈانس کرتے ہوئے دکھایاگیا تھا۔ ٹیزرریلیز کئے جانے کے بعد مراٹھا گروہوں میں تنازع پید اہوگیا تھا ۔ بعد ازیں یہ متنازع حصہ فلم سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس فلم میں وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کے علاوہ اشیتوش رانا، ونیت کمار سنگھ، دویا دتہ اور ڈیانا پنٹی نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم اسی نام سے موجود شیواجی ساونت کے ناول پر مبنی ہے۔ اس فلم کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں اکشے کھنہ نے مغل بادشاہ اورنگ زیب کا کردار ادا کیا ہے۔ آسکر یافتہ اے آر رحمٰن نے فلم میں موسیقی ترتیب دی ہے۔