• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۰۹ء میں انتقال کرجانے کے باوجود مائیکل جیکسن نے ۷ء۲؍ بلین ڈالر کمائے

Updated: October 19, 2024, 10:04 PM IST | Los Angeles

فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مردہ مشہور شخصیات ۲۰۲۳ءکے مطابق ۲۰۰۹ء میں انتقال کرجانے کے باوجود پرنس آف پاپ مائیکل جیکسن نے ۷ء۲؍ بلین ڈالر ( تقریباً ۲؍ کھرب ۳۰؍ ارب روپے) کمائے ہیں۔

Michael Jackson. Image: X
مائیکل جیکسن۔ تصویر: ایکس

یہ سچ ہے کہ موت بھی اسٹارڈم کو ختم نہیں کرسکتی۔ برسوں پہلے انتقال کر جانے کے باوجود تفریحی صنعت میں چند نام لاکھوں اور اربوں ڈالر کما رہے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے اوپر ’’پرنس آف پاپ‘‘ مائیکل جیکسن کا نام ہے جو میوزک انڈسٹری کی اب بھی بڑی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ حال ہی میں، فوربز نے ’’۲۰۲۳ء کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مردہ مشہور شخصیات‘‘ کے عنوان سے ایک فہرست جاری کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان مرنے والے ستاروں نے گزشتہ سال کتنی کمائی کی۔ مائیکل جیکسن موت کے بعد بھی اپنے مداحوں کے درمیان زندہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال رائلٹی کے ذریعے ۱۱۵؍ ملین ڈالر کمائے۔ فوربز کے مطابق ۲۰۰۹ء میں ان کے انتقال کے بعد سے اب تک ان کی کل آمدنی حیرت انگیز طور پر ۷ء۲؍ بلین ڈالر (تقریباً ۲؍ کھرب ۳۰؍ ارب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح مائیکل جیکسن نے ایلوس پریسلے اور رے مانزاریک کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پریسلے نے ۱۰۰؍ ملین ڈالر جبکہ مانزاریک نے ۴۵؍ ملین ڈالر کمائے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹام ہارڈی کی فلم ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ ہندوستان میں ایک دن پہلے ریلیز ہوگی

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل جیکسن گزشتہ ۱۵؍ برسوں میں ۱۱؍ بار دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ’’ڈیڈ سیلیبریٹیز‘‘ کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اس عرصے کے دوران ان کی کل آمدنی کا ایک اہم حصہ ۲۰۱۶ء میں آیا۔ انہوں نے حیرت انگیز طور پر ۸۲۵؍ ملین ڈالر کمائے۔ اس سال کی کمائی میں اس ڈرامائی اضافے کو سونی/اے ٹی وی میوزک پبلشنگ کیٹلاگ کے نصف کی فروخت سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جس نے کل رقم میں ۷۵۰؍ ملین ڈالر کا اشتراک کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سنگھم اگین کا پہلا نغمہ ریلیز، بھول بھلیاں ۳؍ ٹائٹل ٹریک مداحوں میں مقبول

۱۹۵۸ء میں پیدا ہونے والے مائیکل جیکسن ۲۰۰۹ء میں انتقال کرگئے تھے۔ یہ وہ ستارہ ہے جو دنیا بھر کے ممالک کے میوزک چارٹ سے کبھی غائب نہیں ہوا۔ مائیکل جیکسن سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے آئیکون میں سے ایک ہیں۔ آج بھی ان کے نغمے ہٹ اسکور حاصل کررہے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ’’تھریلر‘‘ بل بورڈ چارٹ پر پہلے نمبر پر واپس آیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK