Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ٹائی ٹینک‘‘ کی تباہی اور ڈجیٹل تعمیرِ نو والی ڈاکیومینٹری جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز

Updated: April 28, 2025, 7:16 PM IST | Mumbai

ٹائی ٹینک پر مبنی نیشنل جیوگرافک کی فلم ’’ٹائی ٹینک: دی ڈجیٹل ریزریکشن‘‘ جیو ہاٹ اسٹارپر ریلیز ہوچکی ہے۔ اس فلم میں تباہ شدہ عالیشان جہاز کا ڈجیٹل ورژن اور جہاز کے غرق آب ہونے سے پہلےکے مرحلے کو فلمایا گیا ہے۔

The documentary also presents an analysis of the wreckage of the Titanic. Photo: INN
اس دستاویزی فلم میں ٹائی ٹینک کے جہاز کے ملبے کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔تصویر: آئی این این

آر ایم ایس ٹائی ٹینک کو بحر اوقیانوس کے سمندروں کی گہرائی میں غرق آب ہوئے صدیاں گزر گئی ہیں۔ ریسرچر نے اس جہاز کے آخری چند گھنٹوں کی ڈجیٹل طریقے سے تعمیر نوکی ہے۔ اس ضمن میں نیشنل جیوگرافک کی نئی ڈاکیومینٹری ’’ٹائی ٹینک: دی ڈجیٹل ریزرکشن ‘‘ میں تباہی سے دوچار جہاز کے ماڈل کو ایکسپلور کیا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس  میں نہ صرف یہ کہ ٹائی ٹینک کے غرق آب ہونے سے قبل کے آخری چند گھنٹوں کی منظر کشی کی گئی ہے بلکہ ۱:۱؍ ڈجیٹل ٹوین کو بنانے کیلئے ’’کٹنگ ایج ٹیکنالوجی‘‘ کے ذریعے جہاز کے ملبے کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے۔

’’ایڈوانسڈ انڈرواٹر اسکیننگٹیکنیک‘‘ کے ذریعے لی گئی ۷؍ لاکھ ۱۵؍ہزار تصاویر کے ذریعے اس میں ٹائی ٹینک کے سب سے معیاری ماڈل کو دکھایا گیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں ۲۰۲۲ء میں تین ہفتے پر مبنی مہم کے دوران لی گئی تصاویر کو دکھایا گیا ہے جہاں  گرنزی کی ایک ’’ڈیپ سی میپنگ‘‘ کمپنی نے ایٹلانٹک پروڈکشنس کے فلمسازوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ ریموٹلی آپریٹیڈ وہیکل (آر او وی ایس) کا بیڑا شمالی بحر اوقیانوس میں ۱۶؍ ٹیرا بائٹس ڈیٹا اور ٹائی ٹینک کے باقیات کی ۴؍ کے (4K) تصاویر لینے کیلئے گیا تھا۔ انہوں نے ڈیٹا اور تصاویر کی مدد سے جہاز کا ڈجیٹل ورژن بنایا جس نے جہاز کے غرق آب ہونے سے پہلے کے مرحلے کو سمجھنے میں مدد دی ہے اور غرق آب ہونے کے مفروضے کو چیلنج کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جاپان: اسرائیلی سیاح کو ہوٹل میں داخلے کیلئے’’حلف نامہ ‘‘ پر دستخط کرنے کہا گیا

’’ٹائی ٹینک :دی ڈجیٹل ریزرکشن ‘‘ کی ٹیم کو ، جس کی قیادت ایوارڈ یافتہ انتھونی گیفن کر رہے ہیں، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کیلئے ۲؍ سال کا عرصہ درکا ہوا۔ انہوں نے مشہور تاریخ دانوں، انجینئرز اور فورینسک کے ماہرین، جن میں کیپٹن کرس ہرن ، ٹائی ٹینک کی تجزیہ کار پارکس اسٹیپنسن، ماہر فلزیات (دھاتوں کی سائنس اور ٹیکنالوجی دھات کا علم رکھنے والی) جینیفر ہوپر اور ماسٹرمرینر کیپٹن کرس ہرن بھی شامل ہیں، نے جہاز کے ملبے کی سائٹ کو اس طرح سے ایکسپلور کیا جس طرح اب تک کسی نے نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد نے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیا

کچھ ’’ٹائی ٹینک: دی ڈجیٹل ریزرکشن‘‘ کے بارے میں
’’ٹائی ٹینک:دی ڈجیٹل ریزرکشن ‘‘ کو ایٹلانٹک پروڈکشن نے نیشنل جیوگرافک کیلئے پروڈیوس کیا ہے۔ انتھونی گیفن فلم کے پروڈیوسر ہیں جبکہ لینا زیلنسکیٹ سینئر پروڈیوسر ہیں۔ فرگس کولویل فلم کے ہدایتکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK