• Mon, 20 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ایمرجنسی‘‘ بمقابلہ ’’آزاد‘‘: کنگا رناؤت کی فلم نے تین دنوں میں ۴۵ء۱۰؍ کروڑ کمائے

Updated: January 20, 2025, 7:22 PM IST | Mumbai

کنگنارناؤت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ نے ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ کے مقابلے میں اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے’’ایمرجنسی‘‘نے تین دنوں میں ۴۵ء۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کنگنا رناؤت کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’ایمرجنسی‘‘نے جمعہ کو اپنی ریلیز کے بعد وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ ’’ایمرجنسی‘‘ کا مقابلہ ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ سے ہے۔  تاہم، اجے دیوگن کے بھانجے امان دیوگن اور روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی نے اپنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز اسی فلم سے کیا ہے۔ ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کی زندگی اور ۱۹۷۵ء میں’’ایمرجنسی‘‘ کے وقت پر مبنی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۵ء۲؍ کروڑ روپےکا کاروبار کیا تھا۔ سنیچر کو فلم کے کاروبار میں ۴۴؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔سنیچر کو فلم نے ۶ء۳؍ کروڑ روپے جبکہ اتوار کو ۳۵ء۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک بچن کی فلم ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ امیزون پرائم پر ریلیز

ساکنک کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟
ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’ایمرجنسی‘‘ کا تین دن کا کلیکشن ۴۵ء۱۰؍  کروڑ روپے ہے۔ ‘‘ یاد رہے کہ اس فلم میں کنگنا رناؤت، شریاس تلپڑے، ملند سومن، انوپم کھیر، مہیما چودھری اور وشک نائر نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘بمقابلہ ’’ایمرجنسی‘‘
ابھیشیک کپور کی فلم ’’آزاد‘‘ بھی ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو کنگنا رناؤت کی ’’ایمرجنسی‘‘کے ساتھ ریلیزہوئی تھی۔ یہ فلم مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’امان دیوگن اور راشا تھنڈانی کے کریئر کی پہلی فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں صرف ۶۵ء۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔‘‘ فلم نے جمعہ کواپنی ریلیز کے پہلے دن۵ء۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ سنیچر کو فلم کے ڈیلی کلیکشن (روزانہ کے کلیکشن)میں گرواٹ دیکھی گئی تھی۔ اتوارکو فلم کے کلیکشن میں اضافہ ہوا تھا ار اس نے۸۵ء۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔اس فلم میں اجے دیوگن،ڈیانا پنٹی، موہت ملک، پیوش مشرا اور نتاشا رستوگی نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK