Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سریجیت مکھرجی کی بنگالی فلم ’’کِل بل سوسائٹی‘‘ انجلینا جولی کی زندگی سے متاثر ہے

Updated: March 20, 2025, 6:20 PM IST | Mumabi

قومی اعزاز یافتہ فلمساز سرجیت مکھرجی نے تصدیق کی ہے کہ ’’ان کی اگلی بنگالی فلم انجلینا جولی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

قومی اعزا زیافتہ فلمساز سرجیت مکھرجی نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اگلی بنگالی فلم ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی زندگی سے متاثرہوکر بنائی گئی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ۲۰۰۳ء میں انجلینا جولی نے ’’دی فیس ٹائم‘‘ کےساتھ ہونےو الے اپنے انٹرویو میں یہ بتایا تھا کہ ’’۲۲؍سال کی عمر میں انہوں نے ایک ہٹ مین کو ہائر کر کے اپنی زندگی کو غیر روایتی طور پر ختم کرنے کے متعلق سوچا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’مفاسا: دی لاین کنگ‘‘ جیو ہاٹ اسٹار پر ۲۶؍ مارچ کو ریلیز ہوگی

۲۷؍ سالہ اداکارہ نے کہا کہ ’’وہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی موت کو خودسوزی سمجھا جائے اور انہیں خوف تھا کہ ان کی موت سے ان کے اہل خانہ ، خاص طور پر ان کی والدہ، کو جذباتی بوجھ اٹھانا پڑے گا۔‘‘ انہوں نے کہا تھا کہ ’’یہ سننے میں جیسا معلوم ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگ جب جوان ہوتے ہیں تو وہ خودکشی کا سوچتے ہیں۔اپنے اہل خانہ کیلئے جذبات بوجھ کی وجہ بننے سے بچنے کیلئے انہوں نے ایک منصوبہ بنایا جہاں ان کی موت خود سوزی کے بجائے تشدد کا ایک بے ترتیب فعل دکھائی دے گی۔حتیٰ کہ انہوں نے قاتل کو دینے کیلئے رقم جمع کرنا بھی شروع کر دی تھیں۔‘‘

تاہم، ہٹ مین نے ان سے کہا کہ ایک مرتبہ وہ اپنے فیصلے پر غور کریں۔ وہ کافی مہذب ہیں اور ایک مرتبہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور ۲؍ماہ کے بعد کال کریں۔ انہوں نے اپنے فیصلےپر غور کیا اور اپنے منصوبے کو ترک کر دیا اور ہالی ووڈ کے میدان میں قدم رکھا۔ سرجیت نے جمعرات کو اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’سازشی نظریہ سازوں کیلئے حقیقی زندگی کا یہ واقعہ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر اور وکی کوشل،عالیہ بھٹ کیلئے جنگ کرتے نظر آئیں گے

’’کِل بل سوسائٹی‘‘ ۱۱؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔‘‘یہ ۲۰۱۲ء کی سرجیت کی فلم ’’ہوم لوک سوسائٹی‘‘کا سیکوئل ہے۔ ’’کل بل سوسائٹی‘‘میں پرمبرتا چٹرجی اپنے کردارکو نبھائیں گی۔ کوشانی مکھرجی پورنا کے کردار میں نظر آئیں گی جو ایک نوجوان خاتون ہیں اوراپنی زندگی کو ختم کرنے کی خواہشمند ہیں۔ علاوہ ازیں اس فلم میںبسوانت باسو، سندیپتا سین اور آنندیہ چٹرجی بھی اہم کرار میں نظر آئیںگے۔’’کِل بل سوسائٹی‘‘ کوشانی کی سرجیت کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK