• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’استری ۳‘‘ کیلئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا: ابھیشیک بنرجی

Updated: August 22, 2024, 6:39 PM IST | Mumbai

ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ نے کہا ہے کہ ’’استری ۳‘‘ کیلئے مداحوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘ رپورٹس کے مطابق یہ ایک بڑی فلم ہوگی جس میں اکشے کمار اور تمنا بھاٹیا بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم میں رشمیکا مندانا اور آیوشمان کھرانہ کے بھی نظر آنے کی افواہیں ہیں۔

Shraddha Kapoor. Photo: INN
شردھا کپور۔ تصویر: آئی این این

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ’’استری۲‘‘ باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرتی جارہی ہے۔ تاہم، فلمسازوں نے تصدیق کی ہے کہ ’’استری‘‘ کی تیسری قسط کا اسکرپٹ تیار ہے۔ ’’استری۲‘‘کی زبردست کامیابی کے بعد فلم کے اداکار ابھیشیک بنرجی اور اپارشکتی کھرانہ نے ’’استری۳‘‘ اور اس کی متوقع ریلیز کی تاریخ کے بارے میں دلچسپ تفصیلات بتائی ہیں۔ فلم میں ’’جنا‘‘ کا کردار ادا کرنے والے ابھیشیک بنرجی نے دی انڈین ایکسپریس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’استری۳‘‘ ایک بہت بڑی فلم ہوگی جسے دیکھنے کیلئے مداحوں کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ‘‘ خیال رہے کہ ’’استری۔۲‘‘، ’’استری‘‘ کے ۶؍ سال بعد ریلیز ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’جوش‘ میں شاہ رخ کی جگہ سلمان، چندرچور کی جگہ عامر کو کاسٹ کیا گیا تھا: ایشوریہ

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ’’استری۳‘‘ میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن ’’استری۲‘‘ جتنا طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اسکرپٹ کے کچھ حصے لکھے جا چکے ہیں، اور ایک اداکار کے طور پر مَیں سیٹ پر جانے کیلئے بے چین ہوں۔ ‘‘ فلم میں ’’بٹو‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اپارشکتی کھرانہ نے کہا کہ ’’استری ۳‘‘، ’’استری۲‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی منصوبہ بندی کے مراحل میں تھی۔ اب، وہ پروڈیوسر دنیش وجن اور ہدایتکار امر کوشک سے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’الفا‘ میں عالیہ بھٹ اور شروری، ’دھوم ۴‘ میں رنبیر کپور کے متعلق چہ میگوئیاں

دریں اثناء، متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’استری۳‘‘ کی کاسٹ میں نئے کرداروں کو بھی شامل کیا جائے گا جس میں اکشے کمار کے ’’سپر ویلن‘‘ کا کردار ادا کرنے کی افواہیں ہیں۔ تمنا بھاٹیا، رشمیکا مندانا اور آیوشمان کھرانہ کی بھی میڈ ڈوک فلمز کے ذریعہ تخلیق کردہ ہارر کامیڈی کائنات میں شامل ہونے کی امید ہے۔تاہم، اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ’’استری ۲‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر ۲۵۵؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK