• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

"اگر مَیں ہوتی تو اسے سینے میں گولی مارتی، پاؤں میں نہیں": گووندہ کی بیوی سنیتا

Updated: January 04, 2025, 8:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

گزشتہ سال، اکتوبر میں گووندہ نے غلطی سے خود کو پیر میں گولی مار لی تھی جب وہ اپنی بندوق صاف کر رہے تھے۔

Govinda with his Wife Sunita. Photo: INN
گووندہ اپنی اہلیہ سنیتا کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ سال، اکتوبر میں گووندہ نے غلطی سے خود کو پیر میں گولی مار لی تھی جب وہ اپنی بندوق صاف کر رہے تھے۔ اس حادثہ کے بعد اداکار کو اسپتال لے جایا گیا اور کچھ دنوں تک وہاں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں، شلپا شیٹی نے مزاحیہ انداز میں اداکار سے پوچھا تھا کہ کیا (ان کی بیوی) سنیتا نے انہیں گولی مار دی تھی۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نےگووندہ کی چوٹ کے بارے میں بات کی۔ ہندی رش سے بات کرتے ہوئے، سنیتا نے مذاقاً کہا، "گووندہ نے آدھی بات بتائی تھی۔ میں نے شلپا سے کہا تھا کہ اگر میں نے ٹریگر نکالا ہوتا تو میں، اسے پاؤں پر نہیں ںلکہ، سینے میں گولی مار دیتی۔ اگر آپ کوئی کچھ کام کریں تو اسے پورا کرکے ہی چھوڑنا چاہئے، دوسری صورت میں وہ کام نہیں کرنا چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسکر ۲۰۲۵ء: ’’سنتوش‘‘ ٹاپ ۱۵؍ میں جگہ بنانے میں کامیاب

اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے، آہوجا نے بتایا، "اس موقع پر میں ممبئی میں نہیں تھی، اور یش (بیٹا) بنکاک میں تھا۔ میں نے اسے نہیں بتایا، لیکن میں دعا کرنے کیلئے کھٹو شیام بھی گئی تھی۔ جس دن اسے گولی لگی تھی، میں صبح مراقبہ کررہی تھی۔ وہ صبح درگا پوجا کے لئے کولکاتا جانے والے تھے۔ میرے ڈرائیور نے اچانک کال کی، میں عام طور پر اپنے مراقبہ کے دوران کالز کا جواب نہیں دیتی۔ تاہم، اس نے ۲ بار فون کیا، مجھے لگتا ہے کہ گووندہ نے اسے مجھے فون کرنے کو کہا ہوگا۔ گولی لگنے کے متعلق سننے کے بعد میرا پہلا سوال تھا، اسے کس نے گولی ماری؟` ڈرائیور نے جواب دیا، `نہیں، یہ ایک حادثہ تھا`۔ میں نے اسے نہ گھبرانے کی تلقین کی اور فوراً وہاں پہنچی۔ جب میں وہاں پہنچی تو میں نے اس سے پوچھا، `تو نے خود ہی گولی چلائی ہے کیا؟ گولی لگی بھی تو یہاں (پاؤں) پر، جہاں پر لگنا چاہئے تھا وہاں نہیں لگی؟ اس نے کہا، `تم تو بہت خوش ہوگی۔` میں نے اسے جواب دیا، `میں خوش تو تب ہوتی جب تمہیں گولی سینہ پر لگتی`.

یہ بھی پڑھئے: ’’شعلے‘‘ کا حذف شدہ ایک منظر ۴۹؍ سال بعد انسٹاگرام پر جاری

سنیتا نے مزید بتایا کہ "جب اسے گولی لگی تو میرا نوکر، ڈرائیور اور اس کا محافظ گھر میں موجود تھے۔ ٹینا فلیٹ میں سو رہی تھی۔ میں نے اسے بلایا اور وہ اسے ہسپتال لے گئی۔ میں مسلسل کال پر تھی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ لے رہی تھی۔"

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK