• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’میں نے تنہا گولی نہیں چلائی تھی‘‘ کالے ہرن پر سلمان خان کا پرانا بیان وائرل

Updated: October 23, 2024, 8:29 PM IST | Mumbai

سلمان خان جس کالے ہرن کے شکار معاملے سے گزشتہ ۲۶؍ سالوں سے پیچھا چھڑانےکی کوشش کر رہےہیں، وہ ایک بار پھر انہیں پکڑتادکھائی دے رہا ہے۔سلمان خان نے ایک پرانے انٹر ویو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ میں اکیلا نہیں تھا جس نے گولی چلائی تھی،‘‘ اس بیان کو سلمان خان کے قبول نامے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Bollywood actor Salman Khan. Photo: INN
بالی ووڈ اداکار سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

۱۹۹۸ء میں سلمان خان پر ان کے ساتھی سونالی بیندرے، صیف علی خان،اور تبو کے ہمراہ، فلم’’ ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا۔ اس معاملے میں سلمان خان کی گرفتاری ہوئی، ضمانت ملی،سزا ملی، رہائی ملی۔ جبکہ اسی معاملے میں بالی ووڈ کے اس اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں، اور بشنوئی سماج سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ کالا ہرن بشنوئی سماج کیلئے مقدس حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اللو ارجن کی ’’پشپا : دی رول‘‘ نے ریلیز سے قبل ۱۰۸۵؍ کروڑ کی کمائی کی

ان تمام باتوں کے درمیان ۲۰۰۸ء میں سلمان خان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جبکہ سلمان خان کالے ہرن کے شکار سے انکار کرتے آرہے ہیں، ریڈ اٹ پر شئیر کئے جارہے اس  کلپ میں صحافی نے کہا تھا کہ سلمان خان عدم واقفیت کا شکارہو گئے ہیں،اگر انہیں معلوم ہوتا کہ یہ ہرن کی نایاب نسل ہے تو یہ گولی نہ چلاتے۔‘‘اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا’’ یہ ایک لمبی کہانی ہے، اور میں اکیلا نہیں تھا، جس نے گولی چلائی تھی۔‘‘ جب صحافی نے یہ نقطہ اٹھایا کہ انہوں نے کسی اور پر الزام عائد کرنے کی بجائے خود پر لے لیا، تب سلمان خان نے سادگی سے جواب دیا، ’’ کوئی فائدہ نہیں۔‘‘سلمان خان کا بے تکلفانہ برتاؤ اس وقت بھی جاری رہا جب صحافی نے ان کے جیل کے تجربے کے متعلق دریافت کیا تو سلمان خان نے جواب میں کہا کہ ’’ تفریح بھرا تھا۔‘‘
ریڈ اٹ پر موجود اس ویڈیو کے بعد ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا سلمان خان کالے ہرن کے شکار کے ذمہ دار ہیں یا نہیں۔صارفین اس سوال کے جواب میں منقسم نظر آئے۔ ان کے کئی مداح سلمان خان کو بےقصور قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اداکار اجیت نے سخت محنت سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنائی تھی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سلمان خان کو ایک پیغام موصول ہوا تھا ، جس میں لارنس بشنوئی کے ساتھ تنازع کے تصفیہ کیلئے ۵؍ کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جبکہ ممبئی پولیس کو اس تعلق سے دوبارہ ایک پیغام ملا، جو اسی شخص کے ذریعے ارسال کیا گیا تھا جس نے اس سے قبل پیغام بھیجا تھا،لیکن اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان کو  غلطی سےپیغام  بھیجا گیا۔اگر سلمان خان کی مصروفیت کی بات کی جائے تو وہ فی الحال’’ بگ باس ۱۸؍‘‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ساتھ ہی عید کے موقع پر آنے والی فلم ’’سکندر‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں رشمیکا مندانا بطورساتھی اداکارہ کے نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK