• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مجھے شاہ رخ خان کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے: ابھیجیت بھٹاچاریہ

Updated: December 05, 2024, 9:59 PM IST | Mumbai

حال ہی میں ایک انٹرویو میں گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے کہا کہ انہیں انڈسٹری میں آگے بڑھنے کیلئے شاہ رخ اور شاہ رخ کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔

Abhijeet Bhattacharya and Shah Rukh Khan. Photo: INN
ابھیجیت بھٹاچاریہ اور شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

۹۰ء اور ۲۰۰۰ء کے عشرے کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ، شاہ رخ خان کے مشہور نغموں کو اپنی آواز دینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ وہ اب سپر اسٹار کے ساتھ اشتراک کیوں نہیں کرتے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے اس پر بھی بات کی کہ آیا ان کے درمیان ناچاقی ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ابھیجیت نے انکشاف کیا کہ ایسا سپر اسٹار کے سامنے ان کی کم ہوتی اہمیت کے سبب ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’جب عزت نفس مجروح ہوتی ہے، تو آپ کو یہ کہنا پڑتا ہے کہ `بس بہت ہو گیا۔ میں ان (شاہ رخ) کیلئے گانا نہیں گا رہا تھا؛ میں اپنے کام کیلئے گا رہا تھا۔ لیکن جب میں نے دیکھا کہ فلموں کے سیٹ پر لوگ سبھی کے اشتراک کو تسلیم کررہے ہیں اور ایک گلوکار کے طور پر مجھے نظر انداز کیا جارہا ہے تو میں نے سوچا کہ مَیں اُن (شاہ رخ ) کی آواز کیوں بنوں؟‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: دعا لیپا ممبئی کنسرٹ: انو ملک نے کہا کہ وہ گلوکارہ کے شکرگزار ہیں

جب ان سے مصالحت کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو ابھیجیت نے اپنا نقطہ نظر بتایا کہ ’’ایسا نہیں ہے کہ میرا ایس آر کے کے ساتھ رشتہ ٹوٹ گیا ہے، لیکن شاہ رخ اب اتنے بڑے اسٹار ہیں کہ اب وہ ایک عام انسان نہیں رہے۔ انہیں شاید احساس بھی نہیں ہے کہ وہ کس سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ ایسے میں مَیں ان سے امید کیوں رکھوں؟ میں اب بھی وہی شخص ہوں جو پہلے تھا؛ میں اپنے طریقے سے بڑھ رہا ہوں۔ میں ان سے پانچ چھ سال بڑا ہوں۔ مجھے کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہم دونوں میں انا ہے۔ ہماری سالگرہ میں صرف ایک دن کا فرق ہے۔ مجھے ان کی یا ان کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: دعا لیپا کنسرٹ: ’لیویٹیٹنگx وہ لڑکی جو‘، شاہ رخ اور ابھیجیت کے مداحوں میں تنازع

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بعض شاندار نغموں کو ابھیجیت نے آواز دی ہے جن میں ’’ بادشاہ‘‘ کا ’’وہ لڑکی جو سب سے الگ ہے‘‘، فلم ’’مَیں ہوں نا‘‘ کا ’’تمہیں جو میں دیکھا‘‘ اور ’’چلتے چلتے‘‘ کا ٹائٹل ٹریک قابل ذکر ہیں۔ حال ہی میں، گلوکار نے اس وقت مایوسی کا اظہار کیا جب پاپ اسٹار دعا لیپا نے اپنے ممبئی کنسرٹ کے دوران ’’لیویٹیٹنگ‘‘ اور ’’وہ لڑکی جو‘‘ کے میش اپ پر پرفارم کیا۔ ابھیجیت کے بیٹے جے بھٹاچاریہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے والد اور میوزک کمپوزر انو ملک کو کریڈٹ نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK