سنی دیول کی مرکزی اداکاری فلم ’’جاٹ ‘‘ کے فلمسازوں نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ زیر بحث سین کو فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 19, 2025, 6:30 PM IST | Mumbai
سنی دیول کی مرکزی اداکاری فلم ’’جاٹ ‘‘ کے فلمسازوں نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ زیر بحث سین کو فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حال ہی میں ایک رپورٹ آئی تھی کے کہ بالی ووڈ اسٹار سنی دیول ، رندیپ ہڈا، ونیت کمارسنگھ اور ہدایتکار گوپی چند مالینی کے خلاف فلم میں لارڈ یسوع مسیح کے ایک سین سے عیسائی برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ فلمسازوں نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ زیر بحث سین کو فلم سے ہٹا دیا گیا ہےاور وہ کسی بھی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگتے ہیں۔ فلمسازوں نے ایک باضابطہ بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ مذہبی جذبات کے خدشات کے بعد اس سین کو فوری طور پر فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ہمارا مقصد کسی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ ہمیں اس پر گہرا افسوس ہے اور فلم سے سین کو حذف کرنے کا فوری اقدام کیا گیا ہے۔ ہم ان تمام لوگوں سے دلی طور پر معذرت خواہ ہیں جن کے عقائد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: کیا ارشد وارثی شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے؟
’’ جاٹ ‘‘کے خلاف عیسائی برادری کا احتجاج
فلم کی ریلز کے چند دن بعد کرسچین برداری کے ارکان نے پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا ، فلم میں عیسیٰ مسیح کی بے حرمتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں ملزمان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ’’جاٹ ‘‘ میں عیسیٰ مسیح کے مصلوب ہونے کے منظر کی نقل کرکے عیسائی برداری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔رپورٹس کے مطابق، فلم کے ایک سین میں رندیپ کے کردار کو چرچ کے اندر ایک مصلوب کے نیچے، مقدس منبر کے بالکل اوپر کھڑا دکھایا گیا ہے، جب لوگ عبادت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: میں شاہ رخ خان سے زیادہ مصروف ہوں، اس سال میری ۵؍ فلمیں ریلیز ہونگی: انوراگ کشیپ
گوپی چند مالینی کی ہدایت کاری میں بنی، جات میں ونیت کمار سنگھ اور ریجینا کیسنڈرا بھی ہیں۔ اداکارہ اروشی روتیلا نے فلم میں ڈانس نمبر کیا ہے۔ سنی دیول نے ’’جاٹ ۲‘‘ کا اعلان کیا فلم کے ریلیز ہونے کے ہفتے بھر بعد ہی سنی دیول نے اپنے انسٹاگرام پر ’’جاٹ ۲‘‘ کا اعلان کیا ۔ جہاں وہ انتہائی متوقع سیکوئل میں اپنے ٹائٹل کردار کو دوبارہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’’ جاٹ ، ایک نئے مشن پر! ’’جاٹ۲‘‘۔پروڈیوسر نوین یرنی ، روی شنکر وائی اور ٹی جی وشوا پرساد کو بھی نمایا ں کیا گیا ہے، جس کے ساتھ میتھر ی مووی میکرز سیکوئل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ جبکہ سنی دیول کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے ، ابھی تک مزید کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔