• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اپنے حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے کہا کہ ’’ہم سب جھوٹے ہیں‘‘

Updated: October 24, 2024, 10:06 PM IST | Mumbai

کرن جوہر نے دی انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’باکس آفس کے نمبروں میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔ اداکار فلم ریویو پر ٹویٹ کرتے ہوئے ہمیشہ سچ نہیں بولتے اور اداکاروں کو ہمیشہ ان کی صلاحیتیوں کی بنیادپر کاسٹ نہیں کیا جاتا ہے۔‘‘

Karan Johar. Photo: INN
کرن جوہر۔ تصویر:ـ آئی این این

دی انڈین ایکسپریس نے انٹرویوکے درمیان فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر سے تیکھے سوال پوچھے جو بالی ووڈ سےمتعلق تھے۔کرن جوہر سے پوچھا گیا کہ ’’کیا باکس آفس کے نمبروں میں ہیراپھیری کی جاتی ہے؟‘‘’’فلم ریور پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکار سچ بولتے ہیں یا نہیں؟ ‘‘کیا اداکاروں کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر کاسٹ کیاجاتا ہے؟‘‘ کرن جوہر نے ان سوالوں کے جواب دیئے اور کہا کہ ’’باکس آفس کے کلیکشن میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔ اداکاروں کو ہمیشہ ان کی صلاحیتوں کی بنیادپر کاسٹ نہیں کیا جاتا اور اداکار ہمیشہ ایمانداری سے فلم ریورپر ٹویٹ نہیں کرتے ہیں۔‘‘کرن جوہر نے باکس آفس کے تعلق سے کہا کہ ’’باکس آفس کے نمبروں میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے اور یہ حقیقت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سونم کپور فرانسیسی فیشن برانڈ ڈائر کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’کیا اداکاروں کو ان کی صلاحیتیوں کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ جانتا ہوں کہ فلم انڈسٹری میں مجھ سے زیادہ باصلاحیت افراد موجود ہیں مگر انہیں فلم بنانے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ فلم انڈسٹری میں بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد موجود ہیں اور ایسے فلم ساز بھی ہیں جو مجھ سے اچھی فلمیں بناتے ہیں، مجھے یہ معلوم ہے۔ اسی لئے میں اداکاروں کے بارے میں بات نہیں کرتا ہوں۔ میں اپنے بارے میں بات کرتا ہوں۔ مجھے یہ امتیاز حاصل ہے اور میں اس کیلئے شکر گزار ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: منا ڈے نے کلاسیکل کے علاوہ شوخ و چنچل نغمے بھی عمدگی سے گائے ہیں

جب میزبان نے ان سے تیسرا سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’’اداکار فلم کے ریور کے بارے میں ہمیشہ سچ نہیں کہتے۔ ہم سب جھوٹے ہیں ۔‘‘خیال رہے کہ حال ہی میں کرن جوہر کی فلم جگرا ریلیز ہوئی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK