• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کشمیر ہمارے فوجی بھائیوں کے کنٹرول میں ہے: دلجیت دوسانجھ، چوطرفہ تنقیدیں

Updated: December 21, 2024, 5:21 PM IST | New Delhi

دلجیت دوسانجھ اپنے دل لومیناتی ٹور پر گزشتہ دن ممبئی میں تھے۔ اپنے کنسرٹ کے دوران انہوں نے کچھ دن پہلے اپنے کشمیر دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر جنت ارضی ہے۔ وہاں ضرور جایئے۔ یہ ہمارے فوجی بھائیوں کے کنٹرول میں ہے۔‘‘ اپنے اس تبصرے پر وہ تنقیدوں کا نشانہ بن گئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران بالی ووڈ اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے اسے ’’جنت ارضی‘‘ قرار دیا اور مداحوں سے اس کا دورہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے پر ہندوستانی فوج کا کنٹرول ہے۔ ان کے اس فقرے نے تنازع کو جنم دیا ہے۔ اپنے کنسرٹ کے دوران دلجیت نے مداحوں سے پوچھا کہ ’’کیا آپ کشمیر گئے ہیں؟‘‘ پھر انہوں نے کہا کہ ’’براہ کرم! اور کشمیر کا دورہ کرو۔ یہ واقعی زمین پر جنت ہے۔ میں نے خود اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ اس جگہ کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ چند دنوں قبل انہوں نے اپنے کشمیر دورے کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کی تھیں جن میں وہ ایک درگاہ، مندر اور گردوارے کا دورہ کرتے نظر آرہے تھے۔ پھر انہوں نے کشمیری ’’قہوہ‘‘ پیا اور کیپشن لکھا کہ ’’کشمیر، زمین پر جنت۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رام کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، ’اوزیمپک‘ استعمال کرنے کا الزام

ممبئی شو میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس جگہ پر (کشمیر) ہمارے فوجی بھائیوں (ہندوستانی فوج) کا کنٹرول ہے۔‘‘ کشمیر پر ان کے تبصرے، جہاں انہوں نے فوج کے کنٹرول کی وجہ سے اسے ’’پرامن مقام‘‘ کہا، مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (جے کے پی ڈی پی) کے ترجمان، موہت بھان نے دلجیت کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر فوج کے کنٹرول کی وجہ سے زمین پر جنت نہیں ہے، @ دلجیت دوسانجھ! یہ لوگوں، ہماری گرمجوشی اور مہمان نوازی کی وجہ سے جنت ہے جو ہم نے آپ کو اور باقی سب کو پیش کیا، ہماری صدیوں پرانی ثقافت۔ کشمیر کو غیر معمولی بنانے کے جوہر کو ختم نہ کریں۔ یہاں کے لوگ نرم دل اور سخی ہیں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں تو لگا کہ میرا کریئر ختم ہوگیا: ماہرہ خان

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’دلجیت کے کشمیر دورے کا مقصد واضح طور پر یہ دکھانا تھا کہ کس طرح `ہمارے جوانوں نے کشمیر کو دلجیت کے سفر کو آسان اور محفوظ بنایا۔ سادہ لوح کشمیریوں کا خیال تھا کہ دلجیت ثقافت کو فروغ دینے کے مشن پر ہیں جبکہ کچھ سمجھ رہے ہیں کہ وہ ’مزاحمت‘ کو فروغ دے رہے ہیں۔‘‘ متعدد صارفین نے نشاندہی کی کہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کشمیر کا دورہ کرتی ہیں اور اس علاقے کی خوبصورتی کی تعریف کرتی ہیں مگر وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ دلجیت دوسانجھ واضح طور پر یہی کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر پُرامن ’’ہندوستانی فوج کے کنٹرول‘‘ کے سبب ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK