Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ۱۰؍ کروڑ روپے سے بھی کم کا کاروبار کیا

Updated: April 19, 2025, 10:58 PM IST | Mumbai

اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے کی اداکاری سے مزین فلم ’’کیسری چیپٹر۲‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۱۰؍ کروڑ روپے سے بھی کم کا کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم ’’جلیاں والاباغ قتل عام‘‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ سامعین نے فلم کے تعلق سے مثبت ردعمل کا اظہا رکیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’کیسری چیپٹر ۲‘‘کو ابتدائی سامعین اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہوا ہے۔ سامعین فلم کی کہانی، پیشکش اور ہدایتکاری کی تعریف کر رہے ہیں۔ تاہم، فلم کی تعریف کے مقابلے میں اس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھئے: فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کا دوسرا نغمہ ’’انگریجی رنگ رسیا‘‘ ریلیز

’’کیسری چیپٹر ۲‘‘کا کلیکشن
’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ زبانی تشہیر کے باوجود اپنی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار بھی نہیں کر سکی۔ اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن صرف ۷؍ تا ۸؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن صبح ۵۰ء۵؍ کروڑ روپے کمائے تھے لیکن زبانی تشہیر کی وجہ سے شام اور رات میں فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوا تھا۔ اگر چہ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن گڈ فرائیڈے ہونے کے باوجود اچھا کاروبار نہیں کیا۔ تاہم، یہ کوروبا کی وباء کے بعد اکشے کمار کی بہترین آغاز کرنے والے فلموں میں سے ایک ہے۔‘‘ اندازے کے مطابق ’’ وی کینڈ پر فلم کے کاروبار میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ابتدائی سامعین نے فلم کے تعلق سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلم ’’پیکو‘‘ کی دسویں سالگرہ، ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی

سامعین کا ردعمل
باکس آفس رپورٹس کے تعلق سے لوگوں کے ردعمل مختلف ہیں۔ سامعین میں سے کچھ کا کہنا ہےکہ ’’مثبت زبانی تشہیر کے ذریعے فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ فلم کے ابتدائی کلیکشن غیر معمولی ہیں۔‘’ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ میں اکشے کمار، آر مادھون اور اننیا پانڈے نے کلیدی کردار ادا کئےہیں۔ ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ میں ’’جلیاں والا باغ‘‘ کے بعد ہونے والے واقعات کی منظر کشی کی گئی ہے۔ یہ فلم وکیل سی سن کرن نائر سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جنہوں نے برطانیہ حکومت کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK