• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیئم پین موت معاملہ: سوشل میڈیا پرمیمز کے سبب گلوکار کا معاہدہ منسوخ کیا گیا تھا

Updated: October 21, 2024, 7:56 PM IST | Buenos Aires

ارجنٹائنا کے ایک ہوٹل کی بالکونی سے گر کر گلوکار لیئم پین کی موت واقع ہو گئی تھی، جس کے معلق خدشات ظاہر کئے جارہے تھے، اب یہ خلاصہ ہوا ہے کہ موت سے چند دن قبل ہی یونیورسل نے اس کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا تھا، جس سے دل برداشتہ ہوکر اس نے ہوٹل کی بالکونی سے کود کر خودکشی کر لی تھی۔

Liam Payne. Photo: INN
لیئم پین۔ تصویر: آئی این این

ارجنٹائنا کے ایک ہوٹل میں ۱۶؍ اکتوبر کو ۳۱؍ سالہ لیئم پین کی موت واقع ہو گئی تھی، جو شروع سے ہی تنازع کا شکار رہی۔ ابتدائی خبروں کے مطابق وہ اپنے ہوٹل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ جبکہ بینوس ائیرس کے سلامتی وزیر کا بیان ہے کہ لیئم پین نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے کود کر خود کشی کی تھی۔ان خبروں کے درمیان یہ بات سامنے آئی کہ اس کی موت کے چند روز قبل ہی یونیورسل نے اس کےساتھ معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھئےؒ: سلمان خان کی بہن ارپیتا نے باندرہ میں واقع اپنا گھر فروخت کردیا

ڈیلی میل آن لائن کے ذرائع کے مطابق لیئم پین اپنی پسندیدہ موسیقی ترتیب دینا چاہتا تھا جب کہ لیبل کا کہنا تھا کہ یہ شایقین کو راغب کرنے میں ناکام رہے گی، جبکہ کم بجٹ کے سبب یونیورسل کے دی لیبل نے لیئم پین کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بنائے گئے لطیفے اور میمس بھی معاہدہ منسوخ کرنے کی ایک وجہ تھی۔مزید یہ کہ تمام موسیقی کی صنعت ہی اخراجات کم کرنے پر عمل پیرا ہے ، لہٰذا یونیورسل نے بھی ایسا ہی کیا، چونکہ لیئم پین امیر تھا، اور اسے روپیوں کی اتنی ضرورت نہیں تھی، یونیورسل نے دیگر فنکاروں پر سرمایہ کاری کرنے کا تہیہ کیا۔ لیکن اس فیصلے سے لیئم پین کافی دلبرداشتہ ہو گیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ مسلسل  بینڈ کے دیگر فنکاروں سے مقابلہ آرائی کر رہا تھا۔ دیگر ذرائع کے مطابق چونکہ لیئم پین کا عوام میں مذاق بنایا جا رہا تھا، جس کے سبب اس کی ٹیم کا اس سے کنارہ کشی کرنا آسان تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لیئم پین نے اس صنعت کو کروڑوں کما کر دئے، لیکن جب اسے سہارے کی ضرورت تھی، اسے تنہا چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان کے مشورے سے زندگی کا بڑا فیصلہ واپس لیا: کاجول

واضح رہے کہ لیئم کی موت کے بعد یونیورسل نے اس گلوکار کیلئے ایک تعزیتی پیغام پوسٹ کیاکہ ’’ہم لیئم پین کی موت سے گہرا صدمہ محسوس کر رہے ہیں۔ان کی موسیقی کی وراثت ان کے بے شمار مداحوں کیلئے تحریک کا باعث ہوگی۔ ہم دل کی عمیق گہرائی سے لیئم پین اور ان کے خاندان اور عزیزوں کیلئے خراج پیش کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK