• Sat, 04 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لدھیانہ کنسرٹ میں شراب سے متعلق گانا گانے پردلجیت دوسانجھ کے خلاف شکایت

Updated: January 01, 2025, 10:02 PM IST | Inquilab News Network | Chandigarh

چنڈی گڑھ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے پنجابی گلوکار کے خلاف شکایت درج کرائی، `دل-لومینا ٹی ٹور کے آغاز کے بعد سے دلجیت مسائل کی زد میں۔

Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

 دلجیت دوسانجھ منگل کی رات لدھیانہ، پنجاب میں اپنے `دل-لومیناٹی ٹور کے بعد قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پنجابی گلوکار کے خلاف مبینہ طور پر شو میں شراب نوشی کو فروغ دینے والا گانا گانے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، چنڈی گڑھ کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ دھریناور نے گلوکار کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پیشگی انتباہ کے باوجود دلجیت نے شو میں شراب نوشی کو فروغ دینے والے گانے گائے۔ شکایت درج کرتے ہوئے پنڈت راؤ دھریناور نے اس طرح کے گانوں سے نوجوان نسل پر ہونے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۴ء ہندی فلم انڈسٹری میں ’اوریجنل‘ اور نئی کہانیوں کے فقدان کا سال رہا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ ایسے گانے پیش کرنے سے گریز کریں جو مبینہ طور پر شراب نوشی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان گانوں میں پٹیالہ پیگ، تارا تھیکے اور کیس (جیب وچو فیم لبیہ) شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دلجیت کے گانوں نے ان کیلئے مسئلہ پیدا کیا ہو۔  جب سے گلوکار نے ہندوستان میں اپنے `دل-لومیناٹی ٹور کا آغاز کیا ہے، وہ اس طرح کے کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے، پنجابی گلوکار کو تلنگانہ حکومت کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا جس میں انہیں متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ حیدرآباد میں اپنے شو کے دوران شراب، منشیات یا تشدد کو فروغ دینے والے گانے نہ گائیں۔ بعد ازاں دلجیت دوسانجھ کے پونے کنسرٹ میں شراب پیش کرنے پر پابندی لگائی گئی۔ اس کے بعد بجرنگ دل کے احتجاج کے بعد گلوکار کے اندور شو میں شراب یا گوشت پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: بلیک لائیولی جنسی ہراسانی معاملہ: جسٹن بالدونی کا نیویارک ٹائمز پر مقدمہ

لہٰذا، اپنے احمد آباد شو کے دوران، دلجیت نے حکومت پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب حکومت شراب پر ملک گیر پابندی عائد کر دے گی تو وہ شراب کے بارے میں گانا گانا بند کر دیں گے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہندوستان کی تمام ریاستوں نے شراب پر پابندی عائد کردی تو میں قسم کھاتا ہوں کہ اگلے ہی دن سے دلجیت دوسانجھ اپنی زندگی میں کبھی شراب پر گانا نہیں گائے گا۔ لیکن کیا حکومت ایسا کرے گی؟ کورونا کے دور مکمل لاک ڈاؤن میں بھی شراب کے ٹھیکے آباد تھے۔ آپ نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK