یوٹیوبر جمی ڈونالڈ سن، جنہیں عام عام طور پر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ۲؍ ہزار معذور افراد کو مصنوعی پاؤں فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس کارنامے کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے اور امریکی ہیلتھ کیئر سسٹم پر تنقید کی۔
EPAPER
Updated: January 13, 2025, 7:57 PM IST | Washington
یوٹیوبر جمی ڈونالڈ سن، جنہیں عام عام طور پر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ۲؍ ہزار معذور افراد کو مصنوعی پاؤں فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس کارنامے کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے اور امریکی ہیلتھ کیئر سسٹم پر تنقید کی۔
یوٹیوبر جمی ڈونالڈ سن، جو ’’مسٹربیسٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے ۲؍ ہزار ایسے افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کئے ہیں جو پاؤں سے معذور ہیں۔ انہوں نے معذور افراد کو مصنوعی پاؤں فراہم کرتے ہوئے اس کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔ مسٹر بیسٹ نے امریکہ کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو ہدف تنقید بنایا جو اپنے شہریوں کو بنیادی اشیاء کی فراہمی پرتوجہ مرکوز نہیں کررہا ہے۔
Just uploaded a video where we helped 2,000 amputees walk again. Many lived in America and it feels so disgusting that in a country with this much wealth, a fucken YouTuber is their only option to get a prosthetic leg. We need to fix this.
— MrBeast (@MrBeast) January 11, 2025
ایکس پر مسٹربیسٹ نے لکھا کہ ’’ابھی ہی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم نے ۲؍ہزار افراد کو دوبارہ چلنے کے قابل بننے میں مدد کی ہے۔ ان میں سےزیادہ تر افراد امریکہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ اتنے دولت مند ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم ایسا ہے۔ یہ یوٹیوبر انہیں مصنوعی پاؤں فراہم کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔‘‘
مسٹر بیسٹ نے مزید لکھا کہ’ ’زیادہ ترمعذور افراد مصنوعی پاؤں کے ذریعے چل سکتے ہیں۔ مصنوعی پاؤں کی کمی کی وجہ سے معذور افراد کی زندگی مزید مشکل بن گئی ہے کیونکہ ان کیلئے روزگار کے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں ۔ ان رکاوٹوں نے ان کی زندگی کو مزید مشکل بنادیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ٹام کے والد نے زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی منگنی کی تصدیق کی، کہا ’’سب طے تھا‘‘
مسٹربیسٹ کا تجربہ
مسٹر بیسٹ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو مصنوعی پاؤں فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کیا محسوس کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’زیادہ ترافراد جنہیں ہم نے مصنوعی اعضاءفراہم کئے ہیں، کام نہیں کر سکتے تھے کیونکہ وہ چل ہی نہیں سکتے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: آئی پی ایل ۲۰۲۵ء: ۲۳؍ مارچ سے انڈین پریمیئر لیگ کے ۱۸؍ ویں سیزن کا آغاز ہوگا
سوشل میڈیا پر مسٹر بیسٹ کو ملنے والے تاثرات
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ۱۷؍ملین سے زائد افراد نے دیکھا ہے اور سیکڑوں لوگوں نے کمینٹس بھی کئے ہیں۔ اکثریت نے ۲۰؍ ہزار معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کر کے ان کی زندگی کو سنوارنے کی مسٹر بیسٹ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’سمندر اور ساحل کو صاف کرنا۔ ۲۰؍ ملین سےز ائد درخت لگانا۔ قوت سماعت سے محروم افرادکی مدد کرنا اور اب معذور افراد کو مصنوعی پاؤں فراہم کرے دوبارہ چلنے کے قابل بنانا ۔ آپ واقعی ایک بہترین انسان ہیں مسٹر بیسٹ۔ ‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’آپ کی اس ہمدردی کا شکریہ۔اس طریقے سے لوگوں کی مدد کرنا واقعی ایک بہترین کام ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: آیوشمان، کریتی اور راجکمار راؤ کی فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ ۷؍فروری کوری ریلیز ہوگی
تیسرے صارف نے مسٹر بیسٹ کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہم ایک درست انسان کو مشہور بنا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر میرے آنسو نکل آئے۔‘‘ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب مسٹر بیسٹ نے اپنی جمع پونچی سے لوگوں کی مدد کی تھی۔ دنیا کے مشہور ترین یوٹیوبر نے ۲۰۲۳ء کینیا، صومالیہ، یوگنڈا، زمبابوے، کیمرون اور دیگر ممالک میں ۵؍ لاکھ افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے ۱۰۰؍ سے زائد کنویں بنوائے تھے۔ انہوں نے پانی فراہم کرنےو الے مقامی اداروں کی مدد کیلئے ۳؍ لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع کی تھی۔