• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دنگل‘‘ میں میرے کردار کا نام تبدیل ہونے والا تھا، ببیتا پھوگاٹ کا انکشاف

Updated: October 23, 2024, 10:21 PM IST | Mumbai

ببیتا پھوگاٹ نے نیوز ۲۴؍ کے ساتھ ہونےوالے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’’فلم ساز فلم میں ان کے کردار کا نام تبدیل کرنے والے تھے اور ان کے خاندان کو فلم کی مجموعی کمائی کا ایک فیصد بھی نہیں دیا گیا تھا۔‘‘

Babita Phogat, Inset Dangal. Photo: INN
ببیتا پھوگاٹ ، انسیٹ دنگل۔ تصویر: آئی این این

ببیتا پھوگاٹ نے بالی ووڈ کی فلم دنگل سے شہرت حاصل کی تھی جس میں عامر خان نے ان کی کہانی بیان کی ہے۔ خیال رہے کہ دنگل نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ۲۰۷۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ تاہم،ایک ٹویٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پھوگاٹ کے خاندان کوفلم سازوں کو اپنی کہانی بیچنے کے صرف ایک کروڑ روپے موصول ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ اس فلم کو عامر خان پروڈکشن، یو ٹی وی موش پکچرز اور والٹ ڈزنی پکچرز انڈیاکے تحت پروڈیوس کیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کے فلمسازوں نے ’’سنگھم اگین‘‘ کے خلاف سی سی آئی سے رجوع کیا

حال ہی میں نیوز ۲۴؍کے ساتھ اپنے انٹرویو میں سابق پہلوان نے بتایا کہ ’’کس طرح یہ فلم بنائی گئی تھی اوران کی زندگی پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے تھے۔‘‘ ببیتا نے دہرایا کہ ’’چندی گڑھ کے ایک صحافی نے ان کے متعلق آرٹیکل لکھا تھا۔ اس کے بعد نتیش تیواری کی ٹیم ڈاکیومینٹری کے ارادے سے ہم تک پہنچی تھی۔ ببیتا نے کہا کہ ’’ڈائریکٹر خود ہی ہمارے گھر آئے تھے اورانہوں نے ہم سے بات کی تھی۔ اس وقت انہوں نے ہم سے کہا تھا کہ وہ ہماری زندگی پر ایک ڈاکیومینٹری بنائیں گے۔ یہ ۲۰۱۰ء کی بات ہے۔ بعد ازیں ہماری کہانی لکھنے کے بعد انہوں نے فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان، رنبیر کپور اور سنی دیول کی آئندہ چند برسوں میں کئی فلمیں ریلیز ہونگی

ببیتا نے مزید کہا کہ ’’نتیش تیواری نے پہلے ہماری کہانی لکھی تھی ۔ تب انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ فلم کیلئے کسے کاسٹ کریں گے۔ میرے پورا خاندان جذباتی تھا۔ جب میں نے فلم دیکھی تھی تومجھے لگا کہ میں اپنے بچپن میں چلی گئی ہوں ۔ میں بہت زیادہ جذباتی ہوگئی تھی۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم سازوں نے فلم کیلئے انہیں کتنی رقم دی تھی ، خاص طور پر اس وقت جب فلم نے عالمی سطح پر ۲۰۷۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، تو انہوں نے بتایاکہ ’’انہوں نے ہمیں بہت تھوڑی رقم پیش کی تھی۔ آپ یہ جان کر حیران ہوجائیں گے کہ انہوں نے فلم کی کہانی لکھنے کے بعد ا نام ہٹانے کی بات بھی کی تھی۔ وہ فلم میں میرےکردار کا نام تبدیل کرنا چاہتے تھے۔‘‘
ببیتا نے مزید کہا تھا کہ ’’انہوں نے عامر خان کے شو ستیہ میو جیتے میں آنے سے پہلے پوری کہانی ہمارے خاندان کے ساتھ شیئرکی تھی۔ اس کے بعد ہی عامر خان کی ٹیم نے ہمیں بلا کر کہا تھا کہ وہ کہانی میں ہمارے کرداروں کانام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےاسکرپٹ لکھنے سے پہلے ہی ہماری فیس کا فیصلہ کر لیا تھا جو فلم کی مکمل کمائی کا ایک فیصد بھی نہیں تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK