• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جب والد سے کہا کہ مجھے فلم ساز بننا ہے تو انہوں نے مجھے طمانچہ رسید کیا تھا: ودھو ونود چوپڑہ

Updated: October 16, 2024, 10:53 AM IST | Mumbai

ٹویلتھ فیل اور ایسی ہی دیگر فلموں کیلئے مشہور ہدایتکار ودھو ونود چوپڑہ نے بتایا کہ ’’جب میں نے اپنے والد کو بتایا تھا کہ مجھے فلم ساز بننا ہے تو انہوں نے مجھے طمانچہ رسید کیا تھا۔ البتہ جب میری فلم کو آسکر کیلئے نامزد کیا گیا تو انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔‘‘

Vidhanod Chopra. Photo: INN
ودھوونود چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

ملک کے معروف ہدایتکار ودھو ونود چوپڑہ نے آج بتایا کہ ’’جب انہوں نے اپنےو الد کو بتایا تھا کہ انہیں فلم ساز بننا ہے تو ان کے والد کا ردعمل کیا تھا۔‘‘ خیال رہے کہ ودھوونود چوپڑہ ہدایتکار ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’پرندہ، ۱۹۴۲ء اے لو اسٹوری اینڈ مشن کشمیر، خاموش اور دیگر قابل ذکر ہیں۔‘‘  انہوں نے حال ہی میں ہونے والے آئی ایف پی فیسٹیول میں بتایا کہ ’’جب انہوں نے اپنے والد کو بتایا تھا کہ انہیں فلم ساز بننا ہے تو ان کے والد نے انہیں طمانچہ رسید کیاتھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یش راج فلمز کی آئندہ ۳؍ برسوں میں ۹؍ اہم اور بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی

انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے کشمیر میں اپنے والد سے کہا تھا کہ پاجی !مجھے فلم بنانی ہےتوانہوں نے مجھے طمانچہ رسید کیا تھا اور کہا تھا ’’بھوکا مر جائے گا بامبے (موجودہ ممبئی) میں۔ کیسے رہے گا؟ ‘‘ میرے والد مجھے کہیں بھیجنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ اسی لئے میں نے محنت کی۔ میں نے کشمیر یونیورسٹی میں اکنامکس آنرز میں ٹاپ کیا تھا جس کے بعد مجھے حکومت ہند کی جانب سے ۲۵۰؍ روپے اسکالرشپ ملی تھی۔ میں ۲۵۰؍ روپے کے ساتھ فلم اسکول میں گیا تھا۔ مزاحیہ بات یہ ہے کہ جب مجھے آسکر کیلئے نامزد کیا گیا تھا تو میں نے اپنے والد سے کہا تھا کہ پاجی ! میری فلم نامزد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا’’بہت اچھا ہوگیا بیٹا، کتنے پیسے ملیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی ’’لو اینڈ وار‘‘ فلم ’’سنگم‘‘ کا ریمیک ہے؟

یاد رہے کہ ودھو ونود چوپڑہ کی فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ گزشتہ سال ریلیزہوئی تھی۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے بعد اہم نام کمایا تھا۔ حال ہی میں ودھو ونود چوپڑہ نے ٹویلتھ فیل کا پریکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹویلتھ فیل میں وکرانت ماسی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK