بالی ووڈ میں این چندرا کا نام ایسےفلمسازکے طور پرلیاجاتا ہے جنہوں نے سماجی موضوعات پرمبنی فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔این چندرا کا اصل نام چندر شیکھرنربھیكرتھا۔
EPAPER
Updated: April 04, 2025, 9:23 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں این چندرا کا نام ایسےفلمسازکے طور پرلیاجاتا ہے جنہوں نے سماجی موضوعات پرمبنی فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔این چندرا کا اصل نام چندر شیکھرنربھیكرتھا۔
بالی ووڈ میں این چندرا کا نام ایسےفلمسازکے طور پرلیاجاتا ہے جنہوں نے سماجی موضوعات پرمبنی فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔این چندرا کا اصل نام چندر شیکھرنربھیكرتھا۔ ان کی پیدائش۴؍ اپریل ۱۹۵۲ءکوممبئی میں ہوئی تھی۔ان کی ماں ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بطور کلرک کام کیا کرتی تھی جبکہ ان کےوالدفلم سینٹر میں لیباریٹری انچارج کے طور پر ملازمت کرتے تھے۔ این چندرانےگریجویشن کی تعلیم ممبئی یونیورسٹی سےمکمل کی۔ اس کےبعد وہ ہدایت کار سنیل دت کے ساتھ بطوراسسٹنٹ ایڈیٹر کام کرنےلگے۔ بطور ایڈیٹرانہوں نےاپنے کریئر کا آغاز۱۹۶۹ءمیں آئی فلم ریشمااور شیرا سےکیا۔اس درمیان انہوں نے پران مہرا اور وامن بھوسلے کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کیا۔اس کے بعد وہ ہدایت کار گلزارکے ساتھ جڑگئےاور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنےلگے۔این چندرا نے بطور ہدایت کار اپنے فلمی کریئرکاآغاز ۱۹۸۶ءمیں آئی فلم انکش سے کیا۔ سماجی پس منظر پر مبنی اس فلم کی کہانی کچھ ایسے بے روزگار نوجوانوں پر مبنی تھی جو کام نہ ملنے پر معاشرے سےناراض ہیں اور الٹی سیدھی راہ پر چلتےہیں۔ایسے میں ان کےمحلے میں ایک خاتون اپنی بیٹی کےساتھ رہنے کے لئے آتی ہے جو انہیں صحیح راستے پر چلنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ فلم انکش باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔
۱۹۸۷ءمیں این چندرا کے کریئر کی ایک اور اہم فلم پرتی گھات ریلیز ہوئی۔ مجرمانہ سیاست کے پس منظرپربنی یہ فلم بدعنوان سیاست کو بے نقاب کرتی ہے۔ ۱۹۸۸ءمیں ریلیز ہوئی فلم تیزاب این چندراکے فلمی کریئر کی سب سے بہترین اور سپر ہٹ فلم شمارکی جاتی ہے۔ فلم میں انیل کپور اور مادھوری دکشت نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔یہ فلم بھی سماجی برائیوں کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے۔ بہترین گیت، موسیقی اور اداکاری سے آراستہ اس فلم کی زبردست کامیابی نےنہ صرف این چندرا کو بلکہ انیل کپور اور مادھوری دکشت کو بھی شہرت کی بلنديو ں پر پہنچا دیا۔ آج بھی اس فلم کےسدا بہار نغمے ناظرین اور سامعین بے حد پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اے آئی سے لیس خوفناک گڑیا ’’میگن ۰ء۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز
۱۹۹۱ءمیں آئی فلم نرسمہا این چندرا کی اہم فلموں میں شمارکی جاتی ہے۔ فلم میں نرسمہا کا کردار سنی دیول نےادا کیا تھا جبکہ باپ جي کاکردار اوم پوری نے ادا کرکےفلمی دنیا میں دھوم مچا دی تھی۔ ۱۹۹۲ء سے ۲۰۰۰ءتک کا وقت این چندرا کے فلمی سفر کے لئے برا ثابت ہوا۔ ان کی فلمیں حملہ، يگاندھر، تیجسونی، بے قابو، وجود، شکاری جیسی کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہو گئیں۔ ۲۰۰۲ء میں آئی فلم اسٹائل کی کامیابی کے بعداین چندرا ایک بار پھراپنی کھوئی ہوئی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔فلم اسٹائل سے پہلے این چندرا سماجی موضوعات والی دلچسپ فلمیں بنانے کے لیے مشہور تھےلیکن اس بار انہوں نے فلم میں مزاحیہ پہلو کو زیادہ ترجیح دی تھی۔ ۲۰۰۳ءمیں این چندرا نے اپنی فلم اسٹائل کا سیکوئل ایکس کیوز می کے نام سے بنایالیکن کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے فلم ناکام ہو گئی۔این چندرا نےبے زبان، وہ سات دن،دھرم اور قانون،محبت،میرا دھرم، پرتیگھات اور تیزاب جیسی فلموں کی ایڈیٹنگ کی اوراسکے علاوہ انہوں نے انکش، پرتیگھات، تیزاب، نرسمہا جیسی ہٹ فلموں میں بطور اسکرپٹ رائٹر کام کیا۔