Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ فلیکس کا اے آئی سے لیس سرچ انجن کا تجربہ،اب انتخاب کیلئے وقت ضائع نہیں ہوگا

Updated: April 13, 2025, 7:44 PM IST | Washington

نیٹ فلیکس اپنی جدید ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا رہی ہے اور اب ایک اے آئی پر مبنی سرچ انجن کا تجربہ کر کر رہی ہے جو اوپن اے آئی کی مدد سے کام کرے گا۔ صارفین اپنے موڈ یا ترجیحات جیسے مخصوص الفاظ استعمال کر کے سرچ کر سکیں گے، اور یہ ٹول نیٹ فلیکس کے کیٹلاگ میں موجود آپشنز میں سے سفارشات دے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

او ٹی ٹی صارفین اکثر شو اور فلموں کے لامتناہی تلاش کے مسئلے کا سامنا کرتے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے  نیٹ فلیکس ان کارپوریشن بلومبرگ کی رپورٹس کے مطابق ایک نئی اے آئی پر مبنی سرچ ٹیکنالوجی کا تجربہ کر رہی ہے تاکہ صارفین کو ان کی ترجیحات کے مطابق مواد تجویز کیا جا سکے۔فی الحال، یہ ٹول صرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئی او ایس ڈیوائس پر بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ نیٹ فلیکس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اس فیچر کو اپنے امریکی صارفین کیلئے  بھی متعارف کروائے گی۔  

یہ بھی پڑھئے: ’’میں چاہتا ہوں کہ میری پہچان سوشل میڈیا سے نہیں، میرے کام سے ہو‘‘

واضح رہے کہ یہ جدید اے آئی سرچ صارفین کو ان کی ترجیحات کے مطابق سرچ کو ذاتی بنانے کی سہولت دے گی، جس میں صرف صنف یا اداکاروں کے ناموں سے آگے بڑھ کر تلاش کی جا سکے گی۔ آپ اپنے جذبات یا پہلے دیکھے گئے مواد کی وضاحت کر کے سرچ کے دائرے کو وسیع کر سکتے ہیں۔ اے آئی اور مشین لرننگ کا انضمام نیٹ فلیکس کے ماڈل کیلئے  نیا نہیں ہے۔ اس میں ایک مشہور سفارشاتی الگورتھم موجود ہے جو صارف کے دیکھے گئے گزشتہ مواد کی بنیاد پر عنوانات تجویز کرتا ہے۔ تاہم، گزشتہ اپ ڈیٹ کے برعکس، اس تجرباتی ورژن کو استعمال کرنا صارفین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: رنبیر کپور کی بہن ردھیما ساہنی، کپل شرما کے ساتھ کامیڈی فلم میں نظر آئیں گی

کمپنی کے شریک سی ای او ٹیڈ سیرینڈوس نے پہلے بھی تبصرہ کیا تھا کہ اے آئی فلم سازی کو بہتر بنانے میں کیسے مدد کرے گا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ تخلیقی عملے جیسے کہ اسکرین رائٹرز اور اداکاروں کی جگہ نہیں لے سکتا۔ تاہم، انتظامیہ اب بھی اے آئی کے استعمال پر آنے والی تنقید کیلئے حساس ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK