• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۴ء میں ہندی فلموں کے سالانہ باکس آفس شیئر میں ۴؍ فیصد گراوٹ

Updated: January 14, 2025, 10:20 PM IST | Mumbai

۲۰۲۳ءکے مقابلے میں ۲۰۲۴ءمیں ہندی فلموں نے سالانہ باکس آفس شیئر میں ۴؍ فیصد گراوٹ دیکھی ہے۔ جنوبی ہند کی ڈبٹ شدہ ہندی فلموں نے باکس آفس کے سالانہ شیئر میں اہم شراکت داری کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آرمیکس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ’’۲۰۲۴ء میں ہندی سنیما نے سالانہ باکس آفس شیئرز میں ۴؍ فیصد گراوٹ دیکھی ہے۔‘‘ یادرہے کہ ۲۰۲۴ءوہی سال ہے جب ہندی سنیما نے تاریخ میں دوسرا سب سےزیادہ اثاثہ حاصل کیا ہے۔ 


آرمیکس کی رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے
آرمیکس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء میں باکس آفس پر ۱۱؍ہزار ۸۳۳؍ کروڑ روپے کا مجموعی کلیکشن ہوا تھا جو ۲۰۲۳ء میں ۱۲؍ ہزار ۲۲۶؍کروڑ روپے تھا۔ یہ ۲۰۲۳ءکے مقابلے میں تھوڑا ہی زیادہ ہے۔ 


ہندی فلموں کے کلیکشن میں گراوٹ
ہندی سنیما نے۲۰۲۳ء کے (۵؍ ہزار ۳۸۰؍ کروڑ)کے کلیکشن کے مقابلے میں ۲۰۲۴ء میں (۴؍ ہزار ۶۷۹؍ کروڑ)کی گرواٹ کا سامنا کیا ہے۔ باکس آفس کے مجموعی شیئر میں ہندی سنیما کا شیئر ۴؍فیصد تک گر کے ۴۰؍ فیصد ہوگیا ہے۔ ہندی سنیما کا ۳۱؍فیصد اثاثہ جنوبی ہند کی ڈبٹ کی گئی فلموں سے آتا ہے ۔اگر ڈبٹ فلموں کو ہٹا دیا جائے تو ہندی سنیما کا مارکیٹ شیئر ۳۷؍ فیصد ہوجائے گا۔‘‘

 

یہ بھی پڑھئے: ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی ریلیز کے بعد مداح ہمیں خون کے خط لکھتے تھے: امیشا پٹیل


ملیالم فلموں کا ٹرینڈ
۲۰۲۴ء میں ملیالم فلموں کا ٹرینڈ بھی رہا۔ ۲۰۲۴ءمیں ملیالم فلموں کاباکس آفس شیئر ۲۰۲۳ء (۵؍ فیصد)کے مقابلے میں ۲۰۲۴ء (۱۰؍ فیصد)زیادہ تھا۔ یہ مارکیٹ پہلی مرتبہ ایک ہزارکروڑ تک جاپہنچا تھا۔تمل اور تیلگو فلموں نے بھی ۲۰۲۳ء کے مقابلے میں ۲۰۲۴ءمیں زیادہ بہترین کاروبار کیا تھا۔


گجراتی سنیما
گجراتی سنیما نے ۲۰۲۴ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گجراتی سنیما نے گزشتہ سال کے مقابلے میں ۶۶؍ فیصد ترقی کی ہے۔آرمیکس کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی فلموں کیلئے ۲۰۲۴ء چیلنج کا سال تھا۔ ۲۰۲۳ء کے مقابلے میں اس کا کلیکشن ۲۰۲۴ء میں ۱۷؍فیصد گر گیا تھا۔

اللو ارجن کی پشپا ۲؍
 اورمیکس نے اللو ارجن کی فلم ’’پشپا :دی رول‘‘ کا بھی ذکر کیا ہے جس نے ۲۰۲۴ء میں مقامی باکس آفس پر ایک ہزار ۴۰۳؍کروڑروپے سےز ائد کی کمائی کی تھی۔فلم نےہندی زبان میں سب سے زیادہ یعنی ۸۸۹؍ کروڑ روپے کمائے جو اب تک کسی بھی ڈبٹ شدہ ہندی فلم نے نہیں کمائے ہیں۔ پشپا ۲؍ نےاس معاملے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنید نے ’’مہاراج‘‘ میں ویسا کام کیا جیسا میں نے اپنی پہلی فلم میں کیا تھا: عامر خان

کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی اور استری ۲
کالکی ۲۸۹۸؍اے ڈی اور استری ۲؍، دو واحد فلمیں ہیں جنہوں نے مقامی باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑروپے کاہندسہ پار کیا ہے۔ اس درمیان بھول بھلیاں ۳، دیورا پارٹ ون اور دی گریٹیسٹ آف آل ٹائم نے ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ ہندوستان میں ۲۰۲۳ء میں (۳ء۸۸؍کروڑ) فوٹ فال کے مقابلے میں ۲۰۲۴ء میں ۶؍ فیصد گرواٹ دیکھی گئی ہے۔ فوٹ فال کا مطلب ہے کہ کسی بھی فلم کو دیکھنے کیلئے کتنے لوگ آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK