Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام دہشت گردانہ حملہ: فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘‘ کے دونوں نغمے یوٹیوب سے ہٹا دیئے گئے

Updated: April 25, 2025, 4:38 PM IST | Mumbai

فواد خان کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کے ہندوستان میں ریلیز ہونے پر تنازعکے دوران فلم کے دونوں نغمے یوٹیوب سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سنیل شیٹی کی فلم ’’ کیسری ویر‘‘ کے فلمسازوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری پرنس دھیمن نے کی ہے جبکہ یہ ۱۶؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ہندوستان سمیت دیگر کئی ممالک میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Abir Gulal is scheduled to release on May 9, 2025. Photo: INN
عبیر گلال ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی ہے۔ تصویر: آئی این این

فوادخان تقریباً ایک دہائی بعد اپنی فلم’’عبیر گلال‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے تھے لیکن ان کی یہ فلم ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘کے سبب متنازع بن گئی ہے جس کے نتیجے میں۲۶؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی تھیں جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ قبل ازیں انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ ’’عبیر گلال‘‘ کی ریلیز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: میک موہن آج بھی سانبھا کے نام سے مشہور ہیں

اب فلم کے حال ہی میں ریلیز کئے گئے دو نغمے ’’خدایا عشق‘‘ اور ’’انگریجی رنگ رسیا‘‘ کو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔ یہ دونوں نغمے سارے گاما کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کئے گئے تھے۔ اس درمیان سنیل شیٹی کی فلم ’’کیسری ویر: لیجنڈس آف سومناتھ‘‘ کے فلمسازوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کریں گے۔ فلم پروڈیوسر کنو چوہان نے انڈین ایکسپریس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ’’میں نے ہندوستان کی سرزمین پر پاکستان پر مبنی عسکریت پسندوں کا حملہ ہونے کے بعد بیرون ملک اپنے تقسیم کاروں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر فلم کو پاکستان میں ریلیز نہ ہونے دیں۔ میں نہیں چاہتا کہ میری فلم پاکستان میں ریلیز ہو۔ میرے پاس برادشت کی سخت کمی ہے اور ہماری زمین پر حملے کیلئے کسی کو بھی ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ ’’کیسری ویر‘‘ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ یہ اخلاقی اقدام اور معصوم متاثرین کیلئے تعاون ہے جنہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کا سیزن ۱۵؍ منسوخ ہوسکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیسری ویر‘‘ ہندوستان میں ریلیز ہوگی اور بین الاقوامی مارکیٹس جیسے امریکہ، گلف، برطانیہ اور شمالی امریکہ میں بھی ریلیز ہوگی۔‘‘ یاد رہے کہ ’’کیسری ویر‘‘ میں وویک اوبرائے، سورج پنچولی اور اکانشا شرمانے بھی اداکاری کی ہے۔ ’’کیسری ویر: لیجنڈس آف سومناتھ‘‘ ۱۶؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایتکاری پرنش دھمین نے کی ہے۔ ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن ہندوستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان میں اس کی ریلیز خطرے میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK