مشہور ٹی وی ریالٹی شو ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کا پندرہواں سیزن مختلف وجوہات کی بناء پر منسوخ ہوسکتا ہے جن میں پروڈکشن ہاؤس ’’بنی جے‘‘ کا شو سے نکل جانا اور روہت شیٹی سے تاریخ ملنے میں مشکل پیش آنا وغیرہ شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: April 23, 2025, 9:33 PM IST | Mumbai
مشہور ٹی وی ریالٹی شو ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کا پندرہواں سیزن مختلف وجوہات کی بناء پر منسوخ ہوسکتا ہے جن میں پروڈکشن ہاؤس ’’بنی جے‘‘ کا شو سے نکل جانا اور روہت شیٹی سے تاریخ ملنے میں مشکل پیش آنا وغیرہ شامل ہیں۔
گزشتہ کئی ماہ سے روہت شیٹی کا شو ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اپنے ۱۵؍ویں سیزن کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ یہ تب ہوا جب اس شو کے پروڈکشن ہاؤس ’’بنی جے (Banijay)‘‘ نے شو سے نکل جانے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کے پندرہویں سیزن کے منسوخ کئے جانے کے تعلق سے گفتگو جاری ہے۔ شو کے قریبی ذرائع نے ہمیں بتایا ہے کہ ’’کے کے کے‘‘ کے نئے سیزن کی منسوخی کا فیصلہ مختلف وجوہات کی بناء پر لیا جارہا ہے۔ ایک شخص نے ہمیں بتایا ہے کہ ٹی وی چینل کلرس ٹی وی ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کے ۱۵؍ ویں سیزن کی مئی ۲۰۲۵ء میں اشاعت کو ملتوی کرکے اس سال کے آخر میں نشر کرنے کا خواہشمند ہے لیکن پروڈکشن ہاؤس اس بات پر راضی نہیں۔علاوہ ازیں اس شو کو میزبان کی جانب سے تاریخ طے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ روہت شیٹی مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کا اگلا سیزن منسوخ ہوسکتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ کے اپنے کردار پر فلم بنانا پسند کروں گی: کالکی کوچلین
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘کا نشر کیا جانا طے نہیں ہے۔ اگلے سیزن کے منسوخ ہونے کے امکانات ہیں۔ یہ شو مختلف وجوہات کی بناء پر منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ بنی جے کے نکل جانے کو واحد وجہ نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ روہت شیٹی سے تاریخ حاصل کرنے میں بھی مشکلات درپیش آرہی ہیں۔ دوسری جانب چینل ’’کے کے کے‘‘ کے اگلے سیزن کی اشاعت کو ملتوی کرنا چاہتا ہے لیکن پروڈکشن ہاؤس اس کے حق میں نہیں ہے۔ ’’کے کے کے‘‘ کے اگلے سیزن کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں اور اس سال یہ شوہر سال کی طرح نشرنہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھئے: سچتراسین بیرون ملک ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ
کچھ ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کے بارے میں
’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ ایک مشہور ٹی وی ریالٹی شو ہے جس کا پہلا سیزن ۲۰۰۸ء میں نشرکیا گیا تھا جس کی میزبانی اکشے کمار نے کی تھی۔ سیزن ۵؍ کے بعد اکشے کمار کے بجائے روہت شیٹی نے اس شوکی میزبانی کرنے کی شروعات کی تھی۔