پشپا ۲؍نےعالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ فلم نے مقامی باکس آفس پر تمام زبانوں میں اب تک ۶۴۵؍ کروڑسے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔
EPAPER
Updated: December 11, 2024, 4:38 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
پشپا ۲؍نےعالمی سطح پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ فلم نے مقامی باکس آفس پر تمام زبانوں میں اب تک ۶۴۵؍ کروڑسے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔
متعلقہ خبریں
یہ بھی پڑھئے: سوکمار کی فلم پشپا ۲؍ نے عالمی باکس آفس پر ۸۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا
اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے اپنی ریلیز کے بعد ۶؍ دنوں میں ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ پار کیا ہے۔ اس طرح یہ فلم ایک ہزار کروڑ کلب کی فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ فلم نے مقامی باکس آفس پر تمام زبانوں میں ۶۴۵؍ کروڑ روپے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پشپا ۲؍ نے عالمی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔
#PushpaTheRulePart2 India Net Collection
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 11, 2024
Day 6: 51.55 Cr
Total: 645 Cr
India Gross: 771.4 Cr
Details: https://t.co/CDDlj6fa21
#Pushpa2 crosses 3 Cr footfalls in India [6 days]. 💥💥
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) December 11, 2024
ترن آدرش کے مطابق ’پشپا ۲‘ نے ہندی کلیکشن میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فلم نے ہندی زبان میں ۳۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ ‘‘یاد رہے کہ پشپا ۲؍ ، ’’پشپا دی رائز‘‘کا سیکوئل ہے۔ ساکنک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے اور وہ ۴۰۰؍ کروڑکا ہندسہ پار کرنے والی ہے۔
تیلگو زبان میں فلم نے ۷۵ء۲۲۳؍، تمل زبان میں ۳۷؍ کروڑ جبکہ کنڑ زبان میں ۴۵ء۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ ملیالم زبان میں فلم نے ۷ء۱۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ پشپا ۲؍ کی ہدایتکاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیئے ہیں۔ فلم میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فاحد فاسل نے اداکاری کی ہے۔