• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲ کے ٹکٹس، ۱۷؍ جنوری کو کم قیمت پر دستیاب ہوں گے

Updated: January 16, 2025, 9:16 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

سُکمار کی ہدایت کاری میں بنی "پشپا ۲: دی رول"، ۲۰۲۱ء کی بلاک بسٹر فلم "پشپا:دی رائز" کا سیکوئل ہے۔ فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

جنوبی ہند فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم "پشپا ۲: دی رول" کا ری لوڈیڈ ورژن کے ٹکٹس ۱۷ جنوری کو سنیما لورز دن کے موقع پر پورے شمالی ہندوستان میں کم قیمت پر دستیاب ہوگے۔ فلم کے اس ورژن میں ۲۰ منٹ کے اضافی سین شامل کئے گئے ہیں، فلمسازوں نے ۱۷ جنوری کو پشپا ۲ کے ٹکٹس کو صرف ۱۱۲ روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعہ شائقین کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے لکھا، "۱۷ جنوری کو `پشپا ۲: دی رول` ری لوڈیڈ ورژن کے ساتھ سنیما سے محبت کا جشن منائیں۔ شمالی ہند میں صرف ۱۱۲ روپے میں اس سپر ہٹ فلم کو دیکھنے کا مزہ لیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ورون دھون نے جھانسی میں ’’بارڈر۲‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کیا

سُکمار کی ہدایت کاری میں بنی پشپا ۲: دی رول، ۲۰۲۱ء کی بلاک بسٹر فلم پشپا:دی رائز کا سیکوئل ہے۔ فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کی ہے۔ شائقین کے زبردست ردعمل کے ساتھ پشپا ۲، ۲۰۲۴ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ فلم کے ہندی ورژن کی کمائی نے قومی سطح پر ۸۰۰ کروڑ روپے ہندسہ عبور کرکے ایک سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں پشپا ۲ کی کمائی ایک ہزار ۸۰۰ کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ پشپا ۲، ۴۲ دنوں میں ہندوستانی باکس آفس پر ایک ہزار ۲۲۴ کروڑ روپے کا کاروبار کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز کا ریکارڈ توڑا

پشپا ۲ میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن بطور پشپا راج مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رشمیکا منڈانا، پشپا کی بیوی سری ولی اور فہد فاضل علاقہ کے ایس پی بھنور سنگھ شیکھاوت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جگدیش پرتاپ بندری، جگپتی بابو، پرکاش راج، سنیل، انسویا بھردواج اور راؤ رمیش بھی شامل ہیں۔ فلمسازوں نے پشپا سیریز کی تیسری فلم کا اعلان کردیا ہے جس کا نام "پشپا ۳: دی ریمپیج" ہوگا۔ فلم کے متعلق مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK