Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’پشپا‘‘: مہیش بابو ’’پشپا راج‘‘کے کردارکیلئے پہلی پسند تھے

Updated: April 02, 2025, 4:36 PM IST | Mumbai

اللوا رجن کی بلاک بسٹر فلم ’’پشپا‘‘ میں ’’پشپا راج‘‘ کے کردار کیلئے مہیش بابو پہلی پسند تھے۔ بعد ازیں انہوںنے کسی اختلاف کی بناء پر سوکمار کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سوکمارنے پشپا راج کے کردار کیلئے اللوارجن کا انتخاب کیا تھا۔

Mahesh Babu. Photo: INN
مہیش بابو۔ تصویر: آئی این این

’’پشپا ۲‘‘ کا شمار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلموں میں کیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ ’’پشپا ۲‘’ ۵؍دسمبر ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوئی تھی۔ حال ہی میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ’’پشپا ۲‘‘کے ہدایتکار سوکمار مہیش بابو کی فلم ’’رنگ استھلم‘ کی کامیابی کے بعد ’’پشپاراج‘‘کے کردارکیلئے انہیں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔ مہیش بابونے کچھ اختلاف کی وجہ سے ان کےساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے سوکمار کو فلم کی ہدایتکاری کیلئے مبارکباد بھی پیش کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: کیارا ایڈوانی نے فلم ’’ٹاکسک‘‘ کیلئے ۱۵؍ کروڑ روپے کی فیس لی

مہیش بابو کی فلمیں
مہیش بابو کی فلمیں ہمیشہ ان کے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ان کی زیادہ تر فلموں میں سماجی مسائل کی منظر کشی کی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹام ہالینڈ کی ’’اسپائیڈرمین ۴‘‘ ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی

’’پشپا ۲‘‘کی کاسٹنگ
بعد ازیں سوکمارنے ’’پشپا‘‘کیلئے اللو ارجن کا انتخاب کیا تھا۔اللوارجن نے اپنی اداکاری سے پشپا راج کے کردار میں جان ڈال دی ۔ یاد رہے کہ ’’پشپافرینچائز‘‘ کی پہلی فلم ۱۷؍ دسمبر ۲۰۲۱ءمیں ریلیز ہوئی تھی جبکہ دوسری فلم تقریباً ۳؍سال بعد یعنی ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوئی تھی۔ فلمسازوں نے فرینچائز کی تیسری فلم بنانے کا بھی اعلان کیا تھا جو ۲۰۲۸ء میں ریلیزہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK