• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سورو گنگولی کی بایوپک میں راجکمار راؤ مرکزی کردار ادا کریں گے

Updated: February 21, 2025, 4:53 PM IST | Mumabi

بی سی سی کے سابق صدراور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی سوانحی فلم میں راجکمار راؤ ان کاکردار ادا کریں گے۔ یہ اعلان سورو گنگولی نے مغربی بنگال میں منعقدہ ایک تقریب کے درمیان کیا ہے۔

Rajkummar Rao and Sourav Ganguly. Photo: INN
راجکمار راؤ اور سورو گنگولی۔ تصویر: آئی این این

بی سی سی کے سابق صدر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے حال ہی میں اپنی سوانحی فلم کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ’’بالی ووڈ کے اداکار راجکمار راؤ فلم میں ان کا کردار ادا کریں گے۔‘‘ گزشتہ کچھ برسوں سے یہ کہا جارہاتھا کہ آیوشمان کھرانہ، رنبیر کپور یا دیگر اداکار فلم میں مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم، اب سورو گنگولی نے خود ہی یہ تصدیق کر دی ہے کہ فلم میں راجکمارراؤ ان کا کردار ادا کریں گے۔ سورو گنگولی نے بردھامن، مغربی بنگال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ تفصیلات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’’شیڈولنگ (اوقات کار) کے مسائل کی وجہ سے اس سوانحی فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ فلم میں راجکمار راؤ کلیدی کردار ادا کریں گے لیکن تاریخ کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگ سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یوپی سرکار کا بجٹ پیش، طالبات اور نوجوانوں کیلئے سوغات

دوسری خبر میں یہ انکشاف کیا گیا ہے سورو گنگولی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی لیکن انہیں زخم نہیں آئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ ایک تقریب کیلئے بردھامن جارہے تھے۔ اس حادثے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے جبکہ سورو گنگولی کے قافلے کی دور کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے یونیورسٹی آف بردھامن میں ایک تقریب کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرنے سے قبل وہاں ۱۰؍ منٹ انتظار کیا تھا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: خراج عقیدت : نوتن پہلی مس انڈیا تھیں جنہوں نے فلموں میں کام کیا

راجکمار راؤ کے فلمی پروجیکٹس 
راجکمار راؤ متعدد مزاحیہ فلموں میں کام کرنے والے ہیں۔ راجکمار راؤ دنیش وجن کی فلم ’’بھول چوک معاف‘‘ میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ وارانسی میں کی جائے گی۔ اس فلم میں ویمیقہ گیبی بھی اداکاری کریں گی۔ کچھ دنوں قبل اس فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔ کرن شرما کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK