• Tue, 04 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کرش ۴‘‘ کیلئے ہمارے پاس بجٹ نہیں ہے‘‘: راکیش روشن

Updated: February 04, 2025, 6:43 PM IST | Mumabi

راکیش روشن نے کہا کہ ’’کرش ۴‘‘ کے پاس ہمارے لئے بجٹ نہیں ہے۔فلم کا پیمانہ بہت بڑا ہے اور اس کا بجٹ بہت زیادہ ہے۔ ہم مارول اور ڈی سی کے معیار کی فلمیں نہیں بنا سکتے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رتیک روشن کی فلموں کا شمار ہندوستانی سنیما کی بہترین فلموں میں ہوتاہے۔ رتیک روشن کے مداح ان کی فلم ’’کرش ۴‘‘کے آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہیں راکیش روشن نے فلم کے بجٹ کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔راکیش روشن نے ’’گانا‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’فلم کا ’’پیمانہ‘‘ بہت بڑا ہے اسی لئے ان کیلئے فلم کا خرچ اٹھانا مشکل ہے۔‘‘ راکیش روشن نے مزید کہا کہ ’’کافی سال سے انتظار کر رہے ہیں لیکن میں فلم کیلئے بجٹ تیار نہیں کر رپارہا ہوں۔ یہ فلم بہت بڑی ہے۔ فلم کا اسکیل (پیمانہ)‘‘چھوٹا کرتا ہوں تو ایک عام فلم معلوم ہوتی ہے۔ دنیا چھوٹی ہوگئی ہے۔ آج کل کے جو بچے ہیں، وہ سپر ہیروز کی فلمیں اتنی دیکھ چکے ہیں انہیں تھوڑی سی بھی غلطی نظر آئے گی تو تنقید کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: "ڈبہ کارٹیل" کا ٹیزر جاری؛ شبانہ اعظمی، فرحان اختر کی سیریز میں ڈرگ مافیا کے کردار میں نظر آئیں گی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور ،ہم (ماورل اور ڈی سی) کے معیار کی فلمیں نہیں بنا سکتے۔ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے ہیں۔ ہمارا بجٹ ہمیں یہ اجازت نہیں دیتا ہے کہ ہم اتنی مہنگی فلمیں بنائیں۔ ہمیں فلم کی کہانی پر زیادہ توجہ دینی پڑتی ہے۔ حالانکہ بڑے بڑے تسلسل ہوں گے پر اگر ۱۰؍ منٹ نہیں ہوں گے تو ۲؍ منٹ ہونگے یا ۳؍ منٹ ہوں گے۔‘‘ قبل ازیں انہوں نے انڈیا ٹوڈے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’کریش ۴‘‘ بڑی فلم ہوگی لیکن فلم کا بجٹ اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مداح تھیٹروں میں لوٹ نہیں رہے ہیں اسی لئے یہ میرے لئے بڑا سوال ہے۔’’کرش ۴‘‘ ایک بڑی فلم ثابت ہوگی۔ دنیا چھوٹی ہوگئی ہے اور بچے ہالی ووڈ کے سپر ہیروز کو فلموں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں جنہیں ۵۰۰؍ تا ۶۰۰؍ ملین ڈالر سے بنایا جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ہمارے پاس صرف ۲۰۰؍ یا ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا چھوٹا بجٹ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کے وی این پروڈکشن کی جن نائیگن کی عالمی ریلیز کیلئے فارس فلم کے ساتھ شراکت داری

راکیش روشن نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ’’کریش ۴‘‘ ضرور بنے گی لیکن اسے بنانے میں تھوڑا وقت لگے گا۔سپر ہیرو فرنچائز کی پہلی فلم’’کوئی مل گیا‘‘۲۰۰۳ءمیں ریلیز ہوئی تھی جس میں رتیک روشن اور پریتی زنٹا نے اداکاری کی تھی۔ رتیک روشن اور پرینکا چوپڑہ کی اداکاری سے مزین کریش سیریز کی دوسری فلم ۲۰۰۶ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ سیریزکی تیسری فلم ، جس میں کنگنا رناؤت اوررتیک روشن تھے، ۲۰۱۳ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK