رنبیر کپور نے ایک تقریب میں ایان مکھرجی کے ساتھ اپنی فلم ’’برہماسترا۲‘‘ کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ’’برہماسترا پارٹ ون‘‘ ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں رنبیر کپور کلیدی کردار میں نظر آئے تھے۔
EPAPER
Updated: March 14, 2025, 7:31 PM IST | Mumabi
رنبیر کپور نے ایک تقریب میں ایان مکھرجی کے ساتھ اپنی فلم ’’برہماسترا۲‘‘ کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ’’برہماسترا پارٹ ون‘‘ ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں رنبیر کپور کلیدی کردار میں نظر آئے تھے۔
ایان مکھرجی کی فلم ’’برہماسترا‘‘ نے باکس آفس پر زیادہ کاروبار نہیں کیا تھا لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ہندوستانی سنیما کی بہترین تصوراتی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی تھی۔ اب مداح ’’برہماسترا ۲‘‘ کیلئے بے چین ہیں۔ کافی عرصے سے مداح ’’برہماسترا ۲‘‘ کے تعلق سے کسی بھی طرح کی خبر کا انتظار کر رہے تھے لیکن رنبیر کپور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنی فلم ’’لو اینڈوار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی نظر آئیں گے۔ فی الحال ایان مکھرجی رتیک روشن، جونیئراین ٹی آر اور کیارا ایڈوانی کےساتھ اپنی فلم ’’وار۲‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اپنے مصروف شیڈول کے درمیان رنبیر کپور نے ایان مکھرجی کے ساتھ ’’برہماسترا ۲‘‘ کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یش کی ’’ٹاکسک‘‘ کو ’’جان وِک‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے زبردست ایکشن فلم قرار دیا
رنبیر کپور نے ایک تقریب میں یہ کہا کہ ’’برہماسترا‘‘ ایک ایسی فلم ہے جس کا پارٹ ۲؍ بنانے کیلئے ایان مکھرجی کافی عرصے سے سوچ رہے ہیں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فی الحال ایان مکھرجی ’’وار۲‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد وہ ’’برہماسترا ۲‘‘ پرکام کریں گے۔ یہ فلم بنائی جائے گی۔ ہم نے اس فلم کے متعلق زیادہ تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ ’’برہماسترا۲‘‘ بنائی جائے گی۔جلد ہی فلم کے متعلق مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔‘‘ ایان مکھرجی نے ’’برہماسترا‘‘ کے پہلے حصے میں دیو اور امرتا کے متعلق تفصیلات شیئرکی ہیں جو شیوا کے والدین ہیں۔ اب تک یہ تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں کہ شیوا کے کردار کیلئے کس کا انتخاب کیا گیا ہے لیکن رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور رتیک روشن کو اس کردار کیلئے موضوع سمجھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک’’کنگ ‘‘ میں شاہ رخ کے مقابل، فلمساز دپیکا یاکرینہ کو شامل کرنے کے خواہاں
’’برہماسترا پارٹی ون: شیوا‘‘
جدید دنیا میں فلمائی گئی یہ فلم ایک نوجوان ڈی جے شیوا کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ ’’برہماسترا‘‘ میں امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ، مونی رائے اور شاہ رخ خان نے کلیدی کردار اداکئے ہیں۔ ’’لواینڈ وار‘‘، ’’اینیمل پارک‘‘ اور ’’دھوم ۴‘‘ کے بعد رنبیر کپور ایان مکھرجی کے ساتھ ’’برہماسترا ۲‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔