ہندوستان کے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کو فلمیں دیکھنے کا شوق تھا۔ ان کی پسندیدہ فلمیں ’دی اَدر گائیز‘ اور ’د لون رینجر‘ تھیں۔ وہ بالی ووڈ فلم ’اعتبار‘ کے شریک پروڈیوسر تھے جس میں امتیابھ بچن، جان ابراہم اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
EPAPER
Updated: October 10, 2024, 10:04 PM IST | Mumbai
ہندوستان کے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کو فلمیں دیکھنے کا شوق تھا۔ ان کی پسندیدہ فلمیں ’دی اَدر گائیز‘ اور ’د لون رینجر‘ تھیں۔ وہ بالی ووڈ فلم ’اعتبار‘ کے شریک پروڈیوسر تھے جس میں امتیابھ بچن، جان ابراہم اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔
ہندوستان کے لیجنڈری بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا کی موت پر قوم سوگوار ہے۔ ان کا ۹؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کی رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ ۸۶؍ سال کے تھے۔ رتن ٹاٹا فلموں کے بھی شوقین تھے۔ انہوں نے ایک بار بالی ووڈ کی ایک فلم مشترکہ طور پر پروڈیوس کی تھی جس کا عنوان تھا ’’اعتبار۔‘‘ اس فلم کی ہدایتکاری وکرم بھٹ نے انجام دی تھی جبکہ مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن، جان ابراہم اور بپاشا باسو تھے۔ رتن ٹاٹا نے اس فلم کو جتن کمار کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا تھا۔ ’’اعتبار‘‘ ۱۹۹۶ء کی ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’فیئر‘‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔ تاہم، ’’اعتبار‘‘ باکس آفس پر ناکام رہی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: رتن ٹاٹا؛ ایک عہد کا خاتمہ، جانئے ۱۰؍ غیر معروف حقائق
رتن ٹاٹا کی پسندیدہ فلمیں
اگرچہ رتن ٹاٹا اپنی غیر معمولی کاروباری ذہانت کیلئے جانے جاتے تھے مگر انہیں فلمیں دیکھنا بھی پسند تھا۔ بی بی سی کے ساتھ ۲۰۲۰ء کے ایک انٹرویو میں رتن ٹاٹا کے قریبی ساتھی شانتنو نائیڈو نے انکشاف کیا کہ صنعتکار کو ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی فلموں سے خاص لگاؤ ہے۔ ان کے پسندیدہ میں سے دو فلمیں تھیں ’’دی ادر گائیز‘‘ جس میں ول فیرل اور مارک واہلبرگ شامل تھے، اور ’’دی لون رینجر‘‘ جس میں جانی ڈیپ اور آرمی ہیمر تھے۔ نائیڈو نے یہ بھی بتایا کہ رتن ٹاٹا کی پسندیدہ نیٹ فلکس بنج واچ ’’فاؤدا‘‘ تھی۔
یہ بھی پڑھئے: یش راج فلمز کی آئندہ ۳؍ برسوں میں ۹؍ اہم اور بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی
رتن ٹاٹا کا سوشل میڈیا
ایک سپر ۱۳؍ ملین سے زائد فالوورز اور انسٹاگرام پر تقریباً ۱۰؍ ملین فالوورز کے ساتھ رتن ٹاٹا ’’۳۶۰؍ ون ویلتھ ہیورون انڈیا رچ لسٹ ۲۰۲۳ء‘‘ کے مطابق، ہندوستان میں `سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے کاروباری تھے۔