Updated: October 08, 2024, 10:09 PM IST
| Mumbai
’’سنگھم اگین‘‘ کے ٹریلر لانچ کے بعد تجربہ کار فلم ایگزیبیٹر منوج دیسائی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’بڑے تصادم‘‘ سے بچنے کیلئے ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کی ریلیز کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ’’سنگھم اگین‘‘ اور ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی ہیں۔
تجربہ کار فلم ایگزیبیٹر منوج دیسائی نے کہا ہے کہ روہت شیٹی کی ’’سنگھم اگین‘‘ کے ساتھ ’’بڑے تصادم‘‘ سے بچنے کیلئے انیس بزمی کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کی ریلیز کو ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے آئی اے این ایس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں ودیا بالن اور کارتک آرین کی اداکاری سے سجی فلم ’’بھول بھلیاں۳‘‘ اور ’’سنگھم اگین‘‘ کی ریلیز کے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک بڑا تصادم ہے۔ ۵؍ منٹ کا ٹریلر اور بڑی اسٹار کاسٹ کو دیکھ کر میرے ہاتھ پاؤں بھی پھول گئے کیا اگر یہ دونوں بڑی فلمیں ٹکراتی ہے تو نہ جانے کیا ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سشمتا سین کی کم عمر مداح سے ملاقات، ویڈیو وائرل، صارفین نے خوب پذیرائی کی
انہوں نے مزید کہا کہ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ پروڈیوسرز کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور `اس کی ریلیز ایک ہفتے کیلئے ملتوی ہو سکتی ہے۔ میں نہیں جانتا کہ یہ کتنا سچ ہے۔ عوام سب کچھ جانتے ہیں۔‘‘ ایک ہی دن ریلیز ہونے والی فلموں کے بارے میں پوچھے جانے اور ان کے مطابق باکس آفس پر ٹکراؤ کون جیتے گا کے متعلق دیسائی نے کہا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ کس فلم کو میٹنی شو ملتا ہے اور شائقین اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کی ٹوپی عامر نے ۱۰؍گھنٹے میں منتخب کی تھی
واضح رہے کہ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کا ٹریلر جے پور کے مشہور راج مندر سنیما میں لانچ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں کارتک، ترپتی اور ودیا بالن سمیت فلم کی اسٹار کاسٹ شامل ہو گی۔ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ میں ودیا بالن ’منجولیکا‘ جبکہ کارتک آریان ’روح بابا‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ یہ فلم بھی یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔