Inquilab Logo Happiest Places to Work

سکندرکے بعد سلمان کی اگلی فلم سنجے دت کےساتھ دیسی ایکشن فلم گنگا رام ہوگی: رپورٹ

Updated: April 02, 2025, 10:31 PM IST | Mumbai

سکندر کی تشہیر کے دوران، سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اگلی فلم سنجے دت کے ساتھ ایک دیسی ایکشن فلم میں کام کریں گے۔ کچھ دن بعد سنجے دت نے بھی اپنی ہارر کامیڈی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ تقریب کے دوران سلمان خان کے ساتھ پردے پر دوبارہ اکٹھے ہونے کی تصدیق کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی حالیہ فلم ’’ سکندر‘‘ کے بعد ان کی اگلی فلم اداکار سنجے دت کے ساتھ ہوگی، اس بات کا انکشاف خود سلمان خان نے فلم سکندر کی تشہیر کے دوران کیا تھا۔ساتھ ہی کچھ دن بعدسنجے دت نے بھی اپنی ہارر کامیڈی فلم ’’دی بھوتنی‘‘ کے ٹریلر لانچ تقریب کے دوران سلمان خان کے ساتھ پردے پر دوبارہ اکٹھے ہونے کی تصدیق کی۔اب، ایک نئی رپورٹ میں اس انتہائی متوقع فلم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ فلم کا عنوان ’’گنگا رام‘‘ہے۔  
فلم کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے، ایک ذریعے نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایاکہ ’’سلمان اور سنجو ایک دیسی ایکشن فلم `گنگا رام میں اکٹھے ہو رہے ہیں، جس میں دونوں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم سلمان اور ان کی ٹیم (سلطان خان فلمز) نے خود تیار کی ہے، اور سب اس بات پر بہت پرجوش ہیں کہ ایکشن کے انداز میں یہ دو بڑے اسٹار ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ جب سلمان کی ٹیم نے سنجے دت کو فلم کا آئیڈیا بتایا تو وہ بھی سلمان کے ساتھ دو ہیرو پر مشتمل فلم میں کام کرنےکیلئے بے حد پرجوش تھے۔‘‘فلم کی ہدایت کاری ڈیبیوٹنٹ ڈائریکٹر کرش اہیر کریں گے، جو پانچ سال سے زیادہ عرصے سے سلمان خان فلمز کے ساتھ وابستہ ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے عید پر ۳۹؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا

ذریعے نے مزید بتایاکہ ’’گنگا رام کا مقصد عوامی دلچسپی کو بڑے پردے پر کھینچنا ہے، کیونکہ یہ فلم دو بڑے اسٹارسلمان خان اورسنجے دت—کو ایک ساتھ پیش کرے گی۔ کہانی میں جوش اور مردانگی کے عناصر بھرپور ہیں، اور دونوں کرداروں میں’’ `الفا میل ‘‘خصوصیات ہوں گی۔‘‘توقع ہے کہ گنگا رام جون یا جولائی۲۰۲۵ء تک فلم بندی شروع کر دے گی، اور سلمان خان اس فلم کیلئے کسی اسٹوڈیو کے ساتھ شراکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ فلم کیلئے ایک بڑے بجٹ کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ سنجے دت اور سلمان خان پہلی بار ۱۹۹۱ء کی رومانوی فلم ’’ ساجن میں نظر آئے تھے، جس میں ہیروئن کا کردار مادھوری دکشت نے ادا کیا تھا۔اس فلم نے اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ۲۰۰۰ء کی کامیڈی ڈراما فلم ’’چل میرے بھائی‘‘ میں دوبارہ اکٹھے ہوئے، لیکن ’’ساجن ‘‘کے برعکس، یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔وہ۱۹۹۷ء کی ایکشن تھرلر فلم ’’دس‘‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے، جو ادھوری رہ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ ۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

ان دو فلموں کے علاوہسنجے دت  سلمان خان کی فلم ’’یہ ہے جلوا‘‘ (۲۰۰۲ء) میں ایک کیمیو کے طور پر نظر آئے، اور سلمان خان نے ’’سن آف سردار‘‘(۲۰۱۲ء) میں ایک گانے کے ذریعے ان کو ریٹرن گفٹ دیا۔ اس کے علاوہ ان دو نوں سپر اسٹارنے مل کر ’’بگ باس ۵؍‘‘ کی میزبانی بھی کی تھی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK