• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی نسل کے اداکار غیر محفوظ ہیں، سوشل میڈیا کے پیچھے بھاگ رہے ہیں: روہت شیٹی

Updated: November 16, 2024, 4:37 PM IST | Mumbai

فلم ساز روہت شیٹی نے میش ایبل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’نئی نسل کے اداکار غیر محفوظ ہیں اور سوشل میڈیا کے جال میں پھنسے ہوئے ہیںـ۔انہیں کسی بھی کردار کو چھوٹا بڑا نہیں سمجھنا چاہئے۔‘‘

Rohit Shetty Photo: INN
روہت شیٹی۔ تصویر: آئی این این

 فلم سازروہت شیٹی کی نئی فلم سنگھم اگین حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے جس میں اجے دیوگن ،دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اوردیگر نے اداکاری کی ہے۔ روہت شیٹی نے حال ہی میںایک انٹریو میں اجے دیوگن کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک محفوظ اداکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دیگر اداکاروں کو بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا وقت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’نئی نسل کے اداکار غیر محفوظ ہیں اورسوشل میڈیا کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے نئی نسل کے اداکاروں کومشورہ دیا کہ وہ کسی بھی کردار کو چھوٹا یا بڑا نہ سمجھیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن اور سلمان خان کی بھی مثال دی اور کہا کہ نئی نسل کے اداکار ان اداکاروں سے سیکھ سکتے ہیں کہ تمام کاموں کو متحد طریقے سے کیسے کرنا ہے۔  میش ایبل انڈیا میں مکیش چھابڑا سے بات چیت کرتے ہوئے روہت شیٹی نے کہا کہ ’’اجے دیوگن  محفوظ اداکار ہیں۔ جب گول مال بناتے ہیں تو وہ صرف ان کی فلم نہیں ہوتی ہے اور اس چیز سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بہت مرتبہ جب ہم سین لکھ رہے تھے اجے دیوگن نے کہا کہ کنال سے کروا لو بہترین ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن ہیوی ویٹ باکسنگ میچ میں جیک پال سے ہار گئے

روہت شیٹی نے اس درمیان کہا کہ ’’نئے اداکار غیر محفوظ ہیں اور سوشل میڈیاکے جال میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیںجو حقیقی دنیا نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کے بارے میں ایک حقیقی چیز یہ ہے کہ اس کے ۹۰؍ فیصد فولورز اور آرٹیکلس پیڈ ہوتے ہیں۔ نئے اداکاروں کوحقیقی دنیا میں آنے کی ضرورت ہے۔ فولورز خریدنا اور پیڈ آرٹیکل ہونا ۲؍سال کے بعد کام نہیں آئے گا۔ آپ کو اپنے آپ کو موبائل اسکرین پر نہیں بلکہ بڑی اسکرین پر ثابت کر کے دکھانا ہے۔‘‘

بعد ازیں انہوں نے نئے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ہر کام کو بہترین طریقے سے کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ کوئی کام بڑایا چھوٹا ہوتا ہے۔ میرا یہ ماننا ہے کہ آپ کہاں سےکلک ہوں گے ، آپ نہیں جانتے۔ تو کوئی بھی کام کو بڑا چھوٹا مت سمجھو۔ انہوں نے مثال دی کہ جب سلمان خان کی فلمیں کام نہیں کر رہی تھیں تو سپراسٹار نے سنی دیول کے ساتھ ’’جیت‘‘ میں کام کیا۔ انہوں نے یہ صرف ایک اینکر کے طور پر کیا تھا اور اس موقع نے ان کی زندگی تبدیل کر دی۔ اب کے اداکاروں میں یہ خوبی نہیں پائی جاتی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۲۰۲۴ء کے اوائل میں ۱۰؍ ہزار سے زائد اسرائیلیوں نے کنیڈا ہجرت کی

انہوں نے مزیدکہا کہ ’’نئے اداکاروں میں یہ ٹرینڈ خراب ہےاور یہ ان کیلئے خطرناک ہے۔ ان کے خیالات ہیں کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ یہ آپ کوکرنا چاہئے ‘‘یا ’’مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو وہاں جانا چاہئے۔‘‘ اسی طرح ۳۰؍سال گزرجائیں گے۔ آپ جب طویل عرصے تک کام کرتے ہیں تو کوئی یہ یاد نہیں رکھتا کہ آپ نے کتنی ہٹ اور فلاپ فلمیں دی ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے کریئر میں کتنی فلمیں دی ہیں؟لوگ انہیں برینڈ امیتابھ بچن کے طور پر یادکرتے ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ ۵۰؍ سال میں ہر طرح کا رول کیا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی مثال بھی پیش کی اور کہا کہ ’’ان کے فلم ’’آل دی بیسٹ‘‘ بنانے کے بعد انہیں ’’کامیڈی سرکس‘‘ کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے بغیر سوچے سمجھے یہ موقع نہیں گنوایا۔ یہ شو ۵؍ سال تک جاری رہا اور اس کی وجہ سے ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ کیلئے راہ ہموار ہوئی۔اسی شو کی وجہ سے لوگ آج مجھے جانتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK