• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے نے شاہ رخ کے ’منت‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی

Updated: February 04, 2025, 10:10 PM IST | Mumabi

شریف الاسلام نے سیف علی خان پر حملہ کرنے سے پہلے شاہ رخ خان کے بنگلے ’’منت‘‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس نے بتایا کہ ’’میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سیف علی خان پر حملہ کرنےو الے شخص، شریف الاسلام ، شاہ رخ خان اور ان کی فلموں کے بہت بڑے مداح ہیں۔ پولیس تفتیش کےد وران ملزم شریف الاسلام نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے سے قبل شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’’منت‘‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ وہ شاہ رخ خان سے ملنے کا خواہشمند تھا  اور اپنے ملک بنگلہ دیش لوٹنے سے پہلے شاہ رخ خان سے ملنا چاہتا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’کرش ۴‘‘ کیلئے ہمارے پاس بجٹ نہیں ہے‘‘: راکیش روشن

اس حادثے کے بعد شاہ رخ خان کی ٹیم نے پولیس کو مطلع کیا کہ ۱۴؍ جنوری کو کسی نے شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔‘‘حملہ آور شریف الاسلام نے یہ بھی بتایا کہ ’’مجھے ہندی موسیقی سے دلچسپی ہے اور موبائل فون پر ہندی موسیقی سننا مشکل لگتا ہے۔اس کیس کو حل کرنے کیلئے موسیقی کے تئیں اس کی محبت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیف کے ڈپارٹمنٹ سے ملی ہوئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے علاوہ پولیس کو ایک اہم ثبوت تب ملا تھا جب پولیس نے دادرمیں ملزم کو بالی ووڈ کے نغمے سننے کیلئے ایئرفون خریدتے ہوئے دیکھا تھا جو اس کے روزمرہ کا حصہ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’بے روزگاری کا مسئلہ نہ یوپی اے حل کرسکا نہ این ڈی اے‘‘

شریف الاسلام نے پولیس کو بتایا تھا کہ حملے کے بعد وہ باندرہ کے نیشنل کالج کے بس اسٹاپ پر سوگیا تھا جہاں اس کا ایئرفون ٹوٹ گیا تھا۔ صبح میں ۷؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر اٹھنے کے بعد وہ ٹرین سے دادر گیا تھا اور فوری طور پر ایک دکان سے ۵۰؍ روپے کا ایئرفون خریدا تھا۔تفتیش کے دوران شریف الاسلام نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ’’میں شاہ رخ خان کا مداح ہوں۔ بنگلہ دیش میں اس کے دوست اس کا مقابلہ شاہ رخ خان سے کرتے تھے۔ میں نے اپنا ہیر اسٹائل بھی شاہ رخ خان کے جیسا ہی رکھا تھا۔‘‘پولیس آفیسر نے کہا کہ ‘‘شریف نے ہمیں بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہے اور جب بھی اسے وقت ملتا ہے وہ خاص طور پر شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھتا ہے۔ حال ہی میں اس نے شاہ رخ خان کی فلمیں ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ دیکھی تھیں۔ قبل ازیں اس نے شاہ رخ خان کی فلم ’’فین‘‘ بھی دیکھی تھی جس میں ایس آر کے ایک ایسے مداح کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اس کے بنگلے’’منت‘‘ میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ نے کنیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف۳۰؍دن کیلئے روک دیا، چین شامل نہیں

پولیس نے بتایا کہ ’’۱۳؍جنوری ۲۰۲۵ء کو شریف الاسلام نے باندرہ اسٹیشن سےرکشا کیا تھا۔ڈرائیور نے اسے مختلف فلمی شخصیات کے گھروں کا دورہ کرایا تھا جن میں شاہ رخ، سلمان، امیتابھ بچن اور ریکھا بھی شامل ہیں۔ دوسرےدن جب شریف الاسلام شاہ رخ خان کے بنگلے ’’منت‘‘ پر پہنچا تھا تواسے ایک سیڑھی نظر آئی اور اس نے دیوار کو پھاندے کیلئے سیڑھی کا استعمال کیا تھا۔تاہم، سیڑھی چھوٹی تھی اسی لئے وہ وہاں سے چلا گیا تھا۔ ‘‘ پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ ’’شریف الاسلام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ارادہ شاہ رخ خان کے گھر میں چوری کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ صرف ایک مداح کے طورپر شاہ رخ سے ملناچاہتا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK