Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’سکندر‘‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کی میڈیا سے گفتگو، کہا کہ کئی پروجیکٹس زیر التواء

Updated: March 27, 2025, 5:10 PM IST | Mumabi

سلمان خان نےاپنی فلم ’’سکندر‘‘ کی ریلیز سے قبل میڈیا سے ہونے والی گفتگو میں بتایا کہ ان کے کئی پروجیکٹس زیر التواء ہیں۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۳۰؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

سلمان خان اپنی فلم ’’سکندر‘‘ کےذریعے بالی ووڈپر جلوہ گرہونے کیلئے تیار ہیں۔ ایکشن انٹرٹینر فلم ’’سکندر‘‘کی ہدایتکاری کے فرائض تمل ہدایتکار اے آر مرگادوس نے انجام دیئے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو اکشے کمار کی اداکاری سے مزین فلم ’’ہالی ڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی‘‘ اور عامر خان کی اداکاری سے مزین ’’گجنی‘‘ جیسی فلمیں دی ہیں۔ ’’سکندر‘‘کی ریلیز سے قبل سلمان خان نے میڈیا سے بات چیت کی اور فلم کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ 

سلمان خان ایٹلی کے ساتھ فلم نہیں کریں گے
کافی عرصے سے یہ چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘کے بعد سلمان خان ایٹلی کمار کےساتھ شراکت داری کریں گے۔ حال ہی میں یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ایٹلی کمار اللو ارجن کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ’’سلمان خان نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال انہوں نے فلم ملتوی کی ہے اور ’’ابھی وہ ایٹلی کےساتھ کسی فلم پر کام نہیں کریں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس وقت ہم نے اس پر واقعی جدوجہد کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پھر کچھ ہوگیاتھا۔مجھے نہیں معلوم کیا ہوا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ فلم کے بجٹ کے تعلق سے کوئی مسئلہ تھا۔ وہ کافی زیادہ بجٹ کی فلم تھی اسی لئے ہم نے اسے ملتوی کر دیا ۔ فی الحال میرے لئے ایک ہی فلم پر کام کرنا ٹھیک ہے۔ اسی لئے اس کے بعد میں کسی دوسری فلم پر کام کروں گا۔‘‘

’’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘‘
سلمان خان شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘‘ کیلئے بھی شراکت داری کریں گے۔ تاہم، اس فلم کو بھی فی الحال ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ سلمان خان نے بتایا ہے کہ ’’فی الحال ہم اس فلم پر بھی کام نہیں کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس کی ’’ایڈولیسنس‘‘ نے تاریخ رقم کی، ۱۱؍دن میں ۳۰ء۶۶؍ ملین مرتبہ دیکھا گیا

’’بجرنگی بھائیجان ۲‘‘
سلمان خان نے ’’بجرنگی بھائیجان‘‘کے سیکوئل ’’بجرنگی بھائیجان ۲‘‘ کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’بجرنگی بھائیجان‘‘کا سیکوئل بنایا جارہا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اسے کب بنایا جائے گا۔ منی (ایک چھوٹی لڑکی) بات کرنے لگی ہے۔ فلمساز فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں اور انہوں نے فلم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کیا ’’گینگز آف واسع پور ۳‘‘ کی تیاری ہورہی ہے؟ تصویر وائرل

چہ میگوئیاں جاری
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان تمل فلمساز راجکمار پریاسوامی کے ساتھ بھی شراکت داری کر سکتے ہیں جنہوں نے آخری مرتبہ سائی پلوی کی اداکاری سے مزین بلاک بسٹر فلم ’’اماران‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ یہی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے ایک ذرائع نے فلم فیئر کو بتایا ہے کہ ’’اب تک اس پروجیکٹ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن راجکمار نے سلمان خان کے ساتھ کچھ میٹنگیں کی ہیں۔ انہوںنے سلمان خان کو فلم کی کہانی بھی بتائی ہے اور انہیں فلم کی اسکرپٹ بھی دی گئی ہے۔ جنہوں نے فلم کی اسکرپٹ لکھی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے فلم کی کہانی کو پسند کیا ہے لیکن اب تک اس پروجیکٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK