• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان میرے لئے کسی بھگوان سے کم نہیں ہیں: سوہم شاہ

Updated: October 05, 2024, 10:06 PM IST | Mumbai

’’تمباڑ‘‘ سے شہرت پانے والے سوہم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگ خان شاہ رخ کو بالی ووڈ میں آنے کا اپنا محرک بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے اور اب بھی بڑی دلچسپی سے شاہ رخ کے انٹرویو دیکھتے ہیں۔

Shah Rukh Khan and Sohum Shah. Image: X
شاہ رخ خان اور سوہم شاہ۔ تصویر: ایکس

۲۰۱۸ء کی فلم ’’تمباڑ‘‘ سے شہرت پانے والے سوہم شاہ نے پنک والا سے بات چیت میں بتایا کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ ان کیلئے کسی بھگوان یا دیوتا سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے پنک ولا کو بتایا کہ شاہ رخ خان کی وجہ سے ہی انہیں معلوم ہوا کہ باہر کے لوگ بھی بالی ووڈ میں شامل ہو کر اپنا نام بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے انڈسٹری میں آنے کا محرک شاہ رخ خان ہی ہیں۔ سوہم شاہ نے کہا کہ اگر کنگ خان ممبئی نہ آتے اور انڈسٹری میں ہاتھ نہ آزماتے تو کسی کو معلوم نہ ہوتا کہ ملک کے مختلف شہروں کے لوگ بالی ووڈ میں اسٹار بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلور: عالیہ بھٹ نے ایلن واکر کے کانسرٹ میں شرکت کی

انہوں نے کہا کہ ’’اگر شاہ رخ خان صاحب نہیں آتے تو ایسا ہوتا کہ یہ ممبئی، انڈسٹری کے لوگوں کی ہے۔ بہار کے آدمی کیلئے دروازے نہیں کھلے ہوئے ہیں، وہ اس انڈسٹری میں شامل نہیں ہوسکتا۔ شاہ رخ خان کا دہلی سے ممبئی میں بالی ووڈ کا بادشاہ بننے تک کا سفر بہت متاثر کن رہا ہے۔ انہوں ہی نے تحریک دی کہ بالی ووڈ میں قسمت آزمانا چاہئے۔ وہ میرے جیسے اُن ہزاروں افراد کیلئے مثال ہیں جو بالی ووڈ میں نام بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ اگر ایک باہر کا آدمی انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بناسکتا ہے تو شاید ہم بھی ایسا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اپنے بیٹوں کیلئے کرینہ کپور اپنا اسکرین ٹائم طے کرتی ہیں

سوہم شاہ نے مزید کہا کہ ’’ میرے لئے وہ آدمی (شاہ رخ خان) بھگوان سے کم نہیں ہے۔ مَیں ان کے انٹرویو ٹی وی پر دیکھنے یا اخبار میں پڑھنے کیلئے بے چین ہوتا تھا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ آج جب کبھی شاہ رخ خان سے ان کی ملاقات ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ مَیں انڈسٹری میں اچھا کام کررہا ہوں تو اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔‘‘خیال رہے کہ سوہم شاہ کی ’’تمباڑ۲‘‘ کی ریلیز جلد ہی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK